Asansol

ورلڈکپ فائنل میں بھارت کی جیت ہو گی اور اس خوشی میں ملک گیر سطح ہر سوموار کو چھٹی دی جائے۔۔۔۔۔ فیروز خان۔


آسنسول(شکیل انور) احمد اباد کے مودی اسٹیڈیم میں آج ورلڈ کپ کا فائنل میچ کو لے کر پورے ملک میں جشن کا ماحول ہے۔آسنسول کے معروف صنعتکار اور بین ا لاقوامی ایکٹوسٹ ایف کے گروپ کے چیئرمین فیروزخان نے آج صحافیوں کو بتایا کہ ورلڈ کپ کے ہورہے فائنل میچ میں انڈیا ٹیم کی جیت یقینی ہے۔ انڈیا ٹیم کافی محنت اور صلاحیت کا مظاہرہ ورلڈ کپ کے ہر میچ میں کیا ہے۔اپنی ٹیم کی شاندار کارکردگی رہی ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم سے اپیل کی ہے کہ انڈیا کی جیت پر پورے ملک میں ایک دن کی چھٹی دینے کا اعلان کریں تاکہ ملک کے تمام شہری عید دیوالی اور کرسمس کی خوشیاں ایک ساتھ منا سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *