Asansol

یہ جھوٹی خبر ہے۔میں ترنمول میں ہوں اور مستقبل میں بھی رہوں گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔شیواداسن داسو۔

آسنسول(شکیل انور) ترنمول کانگریس کے ریاستی سکریٹری شیواداسن داسو نا آج اپنے آسنسول جی ٹی روڈ پر واقع پارٹی دفتر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں برملا اعلان کرتے ہوئے اخبار میں انکے نام سے منسوب غلط خبر کی مذمت کی اور کہا یہ ایک جھوٹی خبر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی بی جے پی لیڈر کے تعلق میں نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ 37 برسوں سے ٹی ایم سی سپریمو ممتابنرجی کی قیادت میں سیاست کررہے ہیں۔ممتا بنرجی میرے سیاسی رہنما ہیں۔ یہ خبر بالکل جھوٹی ہے۔ داسو نے مزید کہا کہ میں ابھی بھی ترنمول میں ہوں اور مستقبل میں بھی رہوں گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *