Asansol

آسنسول بس اسٹینڈ میں مسافروں کی راحت پر آئ این ٹی ٹی یو سی کی میٹنگ

ونود پانڈے اور اسیت مترا کو اسٹینڈ احاطے سے نکال دیا گیا

آسنسول ( شکیل انور) ترنمول کانگریس کی مزدور تنظیم آئ این ٹی ٹی یو سی لیڈر راجو اہلو والیہ کی قیادت میں آسنسول بس اسٹینڈ تنظیم کی ایک میٹینگ ہوئ۔ اس میں تنظیم سے جڑے تمام ٹرانسپورٹ ورکرس موجور تھے۔ میڈیا کو جانکاری دیتے ہوئے آئ این ٹی ٹی یو سی لیڈر راجو اہلو والیہ نے بتایا کہ اب جب کہ تمام تیوہار ختم ہو چکے ہیں اب بس اٹینڈ کی رکھ رکھاو اور اس کی بہتری کے لئے زیادہ دھیان دینے کی ضرورت ہے۔اسی مقصد کے تحت آج میٹنگ ہوئ جس میں فیصلہ لیا گیا ہے کہ اس اسٹینڈ کو مسافروں کے لئے مزید بہتر بنایا جائے گا۔مزدوروں کو سختی سے ہدایت دی گئ ہے کہ وہ کسی کو بھی ایک پیسہ چندہ نہ دیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ کچھ دنوں سےونود پانڈے اور اسیم مترا عرف بچو نامی دو افراد غیر قانونی طور سے ٹرانسپورٹ ورکروں سےچندہ وصول کیا کرتے تھے انہوں نے یہ بھی الزام لگا یا کہ اسیم مترا نامی فرد نے کارپوریشن کا 18 لاکھ روپے سے بھی زیادہ کا غبن کر چکا تھا مزدور لیڈر وریاستی وزیر ملائے گھٹک اور ابھیجیت گھٹک کی ہدایت پرایسے لوگوں کے خلاف سخت کارروائ کی گئ اور ان دونوں کو بس اسٹینڈ کے احاطے سے باہر نکال دیا گیا ہے۔اس لئے مزدوروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کسی کوچندہ نہ دیں۔انہوں نے کہا کہ یہاں پر وزیراعلی ممتابنرجی کی قیادت میں عام لوگوں کی سرکار ہے یہاں پر کسی طرح کی بدعنوانیاں برداشت نیہں کی جائینگی۔ یہی وجہ ہے کہ جب ان دونوں افراد کی بدعنوانیوں کا پتہ چلا تو انہیں نکال دیا گیا۔ راجو اہلووالیہ نے کہا کہ آسنسول بس اسٹینڈ میں 99فیصدی ٹرانسپورٹ ورکرس آئ این ٹی ٹی یو سی جڑے ہوئے ہیں یہاں ہر کسی اور پارٹی کا کوئ وجود نہیں ہےاگر کسی پارٹی نےمزدوروں کو ورغلا کر کے اپنا الو سیدھا کرنے کی کوشش کی تو یہ کسی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *