Asansol

بسٹن بازار موڑ 14 منزلہ پارکنگ پلازہ کی جگہ مارکٹ کمپلکس بنائے جانے کے فیصلےکے خلاف قانون کا دروازہ کھٹکھٹاونگی اور عوامی اندولن بھی شروع کروں گیچیتالی تیوا

وہاں پر جی+8مارکٹ کمپلکس بناکر ہاکروں کو آبادکیا جائےگا
۔میئر بدھان اپادھیائے

پارکنگ پلازہ کے لئے کوئ دوسری مناسب جگہ دیکھی جارہی ہے۔۔۔میئر بدھان اپادھیاے


۔آسنسول(شکیل انور)آسنسول کارپوریشن میں اپوزیشن لیڈر چیتالی تیواری آج ایک پریس کانفرنس میں میڈیا کارکنوں کو کہا کہ بسٹن بازار موڑ کے پاس گزشتہ کارپوریشن بورڈکے ذریعہ یہ فیصلہ لیا گیا تھا کہ بازار علاقے کو جام سے نجات دلانے کے لئے یہاں ایک 14 منزلہ پارکنگ پلازہ کی تعمیر کی جائے۔اس فیصلے کےتحت اس فیصلے پر یہاں تعمیری کام بھی شروع ہو چکاتھالیکن 2020 کے بعد کام رک گیا گیا۔اب سننے میں آیا ہے کہ موجودہ بورڈ. وہاں پر مارکٹ کمپلکس بنایا جائے گا۔چیتالی تیواری نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ جاننے کی ضرورت ہے کی اس کام میں کس کا مفاد ہے۔انہوں نے صاف طور سے کہا وہ ایس ہونے نہیں دینگی کیونکہ آسنسول کے عوام کو بازار میں سب سے زیادہ ضرورت ایک پارکنگ پلازہ کی ہے۔مارکٹ کمپلکس ت کئ ہیں۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہر حال میں وہاں پر پارکنگ پلازہ ہی بنانا ہوگااور وہاں پرمارکٹ کمپلکس کی تعمیر کو روکنے کے لئے قانون کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے اور ضرورت پڑی تو اندولن بھی چلائیں گے.انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ اپوزیشن پارٹی لیڈر کی حیثیت سے اس معاملہ پر میئر بدھان اپادھیائے سے کئ بار سوال کیا ہے لیکن ایک مرتبہ بھی مطمعین بخش جواب نہیں ملا۔
اس معاملے میں جب میڈیا کارکنوں نے میئر بدھان اپادھیائے سے سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ جس جگہ پر 14 منزلہ پارکنگ پلازہ بنانے کے بارے میں سوچا جارہاتھا وہ جگہ اتنی منزلہ عمارت ببانے کے لئے مناسب نہیں ہے اور اگر 14 منزلہ پارکنگ پلازہ بن جاتا ہےتو گاڑیوں کو گھمانے اور نکالنے اور پارکنگ میں رکھنے کی حگہ نہیں رہے گی اس سے ٹریفک جام کا مسئلہ اور بھی بڑھ جائے گا ۔میئر نے کہا کہ وہاں جتنی جگہ ہے اس جگہ پر 14 منزلہ عمارت بنانا لطرے سے خالی نہیں ہے۔اس لئے وہاں پر جی پلس آٹھ مارکٹ کمپلکس بنایا جائے گا اور پارکنگ پلازہ کے لئے کارپوریشن ایک متبادل جگہ کے لئے غور خوص کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا پارکنگ پلازہ کی ڈیزائن کیسے بنایا گیا تھا کب بنایا گیا تھاوہ ان مسئلے پر نہیں جانا چاہتے ہیں۔لیکن سچائ یہ کہ اس جگہ پر 14 منزلہ پارکنگ پلازہ نہیں بن سکتاہے وہاں پر اتنی جگہ نہی ہےکہ اتنی ساری گاڑیوں کو مناسب اور ڈھنگ سے رکھاجاسکےاور اس چھوٹی سی جگہ پر14 منزلہ عمارت بنانا بھی خطرے سے خالی نہیں ہے۔آسنسول شہر میں ٹریفک جام کے مسئلے کو دور کرنے پر میئر نے کہا کہ اس جانب بہت کام کیا جارہا ہے بہت جلد اس کو بہترین نتیجہ دیکھنے کو ملے گا اور یہ کہ وہ صرف بیان بازی کرنے پر بھروسہ نہیں رکھتے ہیں بلکہ سچائ کی گہرائ میں جاکر کام کرنے ہر بھروسہ رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارکنگ میں ابھی جتنی دکانیں ہیں انہیں ہٹایا جائےگا اور ہاکروں کے لئے 367 دکانیں فراہم کرائ جایئنگی جیاں ہاکرس بھی مناسب اور بہتر طریقے سے دکان لگا سکیں گے اور فٹ پاتھوں پر راہگیروں کو بھی کوئ پریشانی نہیں ہو گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *