Asansol

آسنسول ٹائٹنک ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام جلسہ اصلاح معاشرہ

ملک کےمشہورعالم دین مولانا عبدالسبحان ندوی کا بصیرت افروز بیان



آسنسول (شکیل انور) ملک کے مشہور عالم دین استاذتفسیرو حدیث مدرسہ ضیاءالعلوم،رائے بریلی،یوپی آج نیامحلہ مسجد بیت الصلواة کے پاس ایک جلسئہ اصلاح معاشرہ کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں انسان کے سامنے جو حالات پیش آتے ہیں وہ اس کے اعمال کی بنیاد پر آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انسان کو اس دنیامیں اللہ نے کیوں بھیجا ہے؟ اس سوال کا کوئ جواب کوئ نہیں دے سکتا ہے سوائے اللہ اور نبی رسول عربی کے۔اس سوال کا جواب کے بغیر کوئ انسان ایک قدم آگے نہیں بڑھ سکتا ہے۔ قرآن نے جواب دیتا ہے کہ انسان کو اللہ نے سب سے بہتر بننے کے لئے پیدا کیا ہےاور ہر انسان کو اللہ نے غور و فکر کی صلاحیت عطا کی ہے کہ وہ غور کرے کہ وہ اللہ تعالی کے سامنے کس قدرایک بہتر انسان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ نے ہمارے دیں کو بالکل آسان دین بنایا ہے جس ہر انسان چلے تو اس کے ہر کام میں اللہ تعالی کی مرضی رہتی ہے۔اور جب اللہ راضی ہو تو اللہ اسکی دنیا میں خوشی لاتا ہے اور آخرت میں بھی انعام سےنواز دیتا ہے ۔مولانا نے کہا کہ ہر انسان میں اللہ تعالی تین مرحلے لاتے ہیں۔بچپن،جوانی اور بڑھاپا اور اس کے بعد موت۔یہ دھیان رکھیں کہ موت و حیات پیدا کرنے والا انسان کے اندر لمح بہ لمحہ تبدیلی لاتا ہے یہ سوچنا کہ یہ ہمارا جسم ہے آنکھیں اور کان ہیں ہم اپنی مرضی پر چلیں گے تو یہ سوچ انسان کے لئے احمقانہ سوچ ہے۔سارے رصرفات، ساری قدرتیں اللہ پاک کی ہیں۔دنیا میں بڑی بی طاقتوں والے آئے ہیں اور گزر گئے ہیں۔ہر چیز اس دنیا میں اللہ تعالی کی ہے۔اس لئے اللہ کی مرضی چلے گی اس لئے اللہ کی مرضی کے مطابق اپنی زندگی کو گزارنی چاہیئے۔ہم اگر اللہ کے احکام اور رسول عربی کے بتائے ہوئے اصولوں کے انحراف ہوئے تو ہم سے بڑھ کر کوئ پاگل نہیں ہے۔ہم اللہ کے نہیں ہوئے تو کسی کے بھی نہیں ہوئے۔ مولانا نے کہا کہ ہم اپنے آپ کو جتنا بہتر بنانا چاہیں بہتر بنائیں۔اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر سوچیں کہ ہمیں جس نےپیدا کیا ہے کیا اسکے مقصد کے مطابق زندگی گزار رہیں ہیں۔کیا یو نہی وقتپاس کر رہے ہیں۔ عقلمند انسان وہ ہیں جو خود احتساب کرتاہیں اور اپنی کمیوں کی تلاش کر کے انہیں دور کرنے کی کوشش کریں۔جو کوئ بھی بہتر کی طرف اپنا ایک قدم بڑھائے گا اللہ اس کے لئے راحت اور ہر کامیابی کی راہ کھول دے گا اور دنیااور دین میں ایسے ہی بندوں کو نصرت ملتی ہے۔
. یاد رہے کہ اس جلسئہ معاشرہ کا اہتمام آسنسول ٹائٹنک ویلفیئر سوسائٹی نے کیا تھا۔مہمان مقرر نے معاشرے کی اصلاح کے مقصد سے جلسہ کا اہتمام کئے جانے پر اراکین کو بڑی دعائیں بھی دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *