آدیباسی تنظیم کا ڈی ایم کو میمورنڈم
تیوہاروں پر بنیادی ضرورتوں کی فراہمی کا مطالبہ
آسنسول(شکیل انور) آج پسچھم بردوان ضلع کے ماجھی ماپاجی منڈوانامی ادیباسی تنظیم نے پسچھم بردوان ضلع کےڈی ایم کو ایک میمورنڈم دے کر یہ مطالبہ کیا ہے کہ جنوری میں آنے والے پانچ روزہ تیوہاروں پر پانی بجلی صفائ اور دیگر سہولتوں کی انہیں فراہمی کی جائے۔
یادرہےک آئیندہ 11 جنوری سے 16 جنوری سے آدیباسی لوگوں کابڑا تیوہار ہے۔اس موقع پر ہر سال سرکار کی طرف سے ان سہولتوں کی فراہمی کرائ جاتی ہے۔ یہ تیوہار ادیباسی افراد کے لئے اہم تیوہار ہوا کرتا ہے۔
