Asansol

آئ سی ڈی ایس اور مڈ ڈے میل ورکروں کا میمو رنڈم ڈی ایم کو



آسنسول(شکیل انور) سیتو سے منسلک آئ سی ڈی ایس اور مڈ ڈے میل ورکروں نے آج ایچ ایل جی اسپتال کے سامنے اپنے چند مطالبے کے لئے مظاہرہ کیا اور ڈی ایم کو ایک مطالبہ پیش کیا۔.
ان کا مطالبہ تھا کہ اس مہنگائ کے دور میں ہر آئ سی ڈی ایس ورکر کی تنخواہ کم از کم26 ہزار روپے ہوں اس کے ساتھ ہی ان لوگوں نے گریچیوٹی کا بھی مطالبہ کیا۔وہیں ان کا کہنا ہے کہ ان لوگوں کو اسمارٹ فون دینے کی بات تھی تاک وہ اپنا کام ایک ایپ کے ذریعہ کرسکیں لیک ابھی تک نہ انہیں اسمارٹ فون دی جا سکا اور نہ ہی انکا ریچارج کیا جاتا ہے۔اس کے علاوہ ان آئ سی ڈی ایس سمیتی سے وابستہ خواتین نے ایندھن کے لئے ملنے والی رقم کو بڑ ھانے کا بھی مطالبہ پیش کیااور یہ بھی کہا کہ پہلے ہم سبھوں سے کہا گیا تھا کہ مدھیامک پاس کرنے پر پرموشن دی جائے گی اب کہا جارہاہے کہ ہائیر سکنڈری پاس کرنا ہوگا۔ان کا مطالبہ ہے پہلے والے آرڈر کو ہی عمل میں لایا جائے۔ان خواتین کا کہنا ہے کہ آئ سی ڈی ایس ورکروں کو دگر بہت سارے کام کرنے کو بھی کہا جاتا ہے۔
اس سلسلے میں سیتو لیڈر بنشا گوپال چودھری نے کہا موجودہ ریاستی سرکار آئ سی ڈی ایس اور مڈ دے میل ورکروں کے ساتھ نازیبا سلوک برت رہی ہے انہوں نے کہا کہ سابق وزیر خزانہ اسیم داس گپتا نے ان ورکروں کو معاشی مدد دینے کی بات کہی تھی وہی دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ آج ایک مطالبہ دیا گیاہے اور ڈی ایم کو کہا گیا ہے کہ ان ورکروں کو ایک بار لے کر ان کی پریشانیوں کو سنا جائے اور ان کے مسائل کا جائزہ لیا جائے تاکہ کوئ سی ڈی پی او ان ورکروں کے ساتھ بدسلوکی نہ کر پائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *