Asansol

تکمیل حفظ القران کے موقع پر مدرسہ خدیجۃ الکبری للبنات میں دعائیہ مجلس کا اہتمام




آسنسول 26 نومبر(پریس ریلیز) ضلع پسچھم بردوان کے شمالی آسنسول میں واقع تعلیم نسواں کا علم بردار، عمدہ تعلیم و تربیت کا مرکز، دینی و عصری علوم کا سنگم، مدرسہ خدیجۃ الکبری للبنات میں ایک بچی رفعت جہاں بنت محمد سرفراز صاحب ساکن ازاد بستی لال چوک آسنسول کی تکمیل حفظ القران کے موقع پر ایک روح پرور مجلس منعقد کی گئی مجلس کی صدارت مدرسہ کے بانی و ناظم حضرت الحاج مولانا محمد نسیم قمر ندوی صاحب نے فرمائی جبکہ نظامت کی ذمہ داری مدرسہ کے مدرس مولانا محمد اشرف علی مظاہری بحسن خوبی انجام دیا مجلس کا آغاز مدرسے کی طالبہ حافظہ خنسہ سیف کی تلاوت کلام پاک سے ہوا بعد ازاں بچیوں نے حمد و نعت کا نذرانہ پیش کیا۔ حضرت مولانا مفتی محمد ہشام ندوی امام و خطیب مسجد نور ہاٹن روڈ نے فضیلت قران پر نصیحت اموز باتیں کی مقرر خاص حضرت مولانا الحاج مفتی محمد شکیل الرحمن صاحب قاسمی امام و خطیب جہانگیری محلہ مسجد نے بچی کا ختم قران کرایا اور عظمت قران کے عنوان سے سیر حاصل گفتگو کی اور نہایت رقت انگیز دعا بھی فرمائی مجلس کو کامیاب بنانے میں درجہ حفظ کے اساتذہ کرام محترم حافظ مولانا محمد فہیم نیر حافظ سید محمد اخلاق صاحب کے علاوہ قاری قمرالاسلام صاحب مولانا محمد اکرام الرشیدی ماسٹر محمدآصف انور الحاج محمد شمیم صاحب کے علاوہ تمام معلمین و معلمات پیش پیش رہے۔ معاون ناظم مدرسہ محمد تنویر زکی کے اظہار تشکر پر مجلس کے خاتمے کا اعلان ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *