Asansol

ریاستی وزیر ملائے گھٹک کے ہاتھوں آسنسول سے سلی گوڑی کے لئے بس کے سفر کا افتتاح


وزیر اعلی ممتابنرجی کی قیادت میں بنگال میں چو مکھی ترقیاتی کام ہوئے۔۔۔۔۔ملائے گھٹک
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آسنسول (شکیل انور)آسنسول سے سلی گوڑی کا سفر بس سے کرنے والوں کو ریاستی سرکار کی طرف سے ایک بڑا تحفہ ملا ہے۔ریاستی وزیر ملائے گھٹک نے آج اس کے لئے ایس بی ایس ٹی سی (SBSTC Delux Bus) ڈیلکس بس کے سفر کو ہری جھنڈی دکھا کر آغاز کیا۔ اس موقع پر پنڈیشور کے ایم ایل اے اور پسچم ضلع بردوان ترنمول کے صدر نریندر ناتھ چکرورتی،آسنسول کارپوریشن کے چیئرمین امر ناتھ چٹرجی،بورو چیئرمین راجیش تیواری سمیت ایس بی ایس ٹی سی کے تما بڑے افسران موجود تھے۔وزیر مسٹر گھٹک نے دیگر مہمان حاضرین کے ساتھ ہری جھنڈی دکھائ۔
یاد رہےکہ یہ ڈیلکس بس آسنسول سے درگاپور سیوڑی مالدہ ہوتے سلی گوڑی جائے گی۔اس موقع پر ملائے گھٹک نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی ممتابنرجی کی قیادت میں حس طرح پورے مغربی بنگال میں ترقیاتی کام ہوئے ہیں وہیں آسنسول میں بھی چو مکھی ترقیاتی کام ہوتے جا رہے ہیں۔ جیسے آسنسول کو ضلع کا درجہ دینا ،آسنسول سپر ایسپیشلٹی اسپتال ہو یا نذرل یونیورسٹی اور دیگر ترقیاتی کام۔آسنسول میں ہر سو ترقی کے کام ہو رہے ہیں اس کے لئے وہ اہلیان آسنسول کی طرف سے وزیر اعلی ممتا بنرجی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *