Asansol

ریلپار میں دوگروپ میں مارپیٹ سے بھڑکا تناو۔حملہ آوروں کی گرفتاری کے مطالبہ پر کی گئ روڈ کی ناکہ


آسنسول :ریلپار میں دو محلے کے رہنے والے دو گروپ کے درمیان مبینہ ہو ئےتشدد کے واقعے میں حملہ آوروں کی گرفتاری کا مطالبہ کو لے کر روڈ جام کیا گیا۔ بالاخر روڈ جام ی خبر پاتے ہی آسنسول جہانگیری محلہ آوٹ پوسٹ سے بھاری تعداد میں پولس جائے وقوع پر پہنچی اور گھنٹوں مشتعل لوگوں کو سمجھا بجھا کر کشیدگی ختم کی۔
بتایا جاتا ہے کسی عبادت گاہ میں کمیٹی کے معاملے کو لے کر او کے روڈ اور بالو میدان کے نوجوانوں کے دو گروپ میں تناو ہوا تھا۔اس کے بعد الزام ہے کہ محمد خورشید نامی ایک نوجوان پر دوسرے گروپ کے نوجوانوں نےآہنی اسلحات سے حملہ کیا گیا جس میں وہ شدید زخمی ہوا۔لوگوں نے الزام لگایا ہے کہ اس کے زخمی سر پر کئ ٹانکے بھی لگے ہیں۔
اس پر تشدد واقعے میں زخمی ہو نے والے گروپ کے نوجوانوں کی طرف سے حملہ آوروں کی گرفتاری کا مطالبہ کو لے کر سڑک پر اتر کراحتجاج کیا اور راستے کو جام کر دیا۔پولس کو خبر ملتے ہی بھاری تعداد میں جائے وقوع پر پولس پہنچ کر مظاہرین کو سمجھا بجھا کر حالات کو قابو میں کر کےروڈجام کو ہٹایا۔مقامی لوگوں نےواضح کیا ہے کہ اس پر تشدد واقعے کو لے کر فی الحال امن تو قائم ہے مگر تناو کا ماحول دونوں محلے کے لوگوں کے درمیان وجہہ کشیدگی کو لے کر ہے۔بتایا جاتا ہے کہ دونوں گروپ ایک ہی خاص سیاسی جماعت سے تعلق بھی رکھتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *