Asansol

مائرہ پرویز (بنت شاہین پرویز ہاشمی )کاشاندارونمایاں کارنامہ


کراٹے میں گولڈ مڈل جیت کر ایس جی ایف آئ نیشنل

گیمس میں منتخب


آسنسول(شکیل انور) یہ خبر ملی اور تعلیمی حلقے میں خوشیوں کے ساتھ پڑھی جائےگی کہ آسنسول سینٹ کرسٹوفر مشن اسکول درجہ VIIکی خوش نصیب طالبہ مائرہ پرویز اسکولی سطح پر ہونے والے67 ویں ریاستی کراٹے ایونٹ کمپٹیشن 2023 میں اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہوئ گولڈ میڈل حاصل کر لی ہے۔
یاد رہے کہ مذکورہ ریاستی کمپٹیشن ریاستی محکمہ تعلیم کی رہنمائ میں مغربی بنگال اسٹیٹ کانسل فار اسکول گیمس اینڈ اسپورٹس نے آسنسول کے انڈور اسٹیڈیم میں منعقد ہوا تھا۔تقریب تقسیم انعامات میں رانیگنج کے ترنمول کانگریس کے ایم ایل اے و چیئرمین اے ڈی ڈی اے تاپش بنرجی نے مائرہ شاہین کواپنے ہاتھوں سے گولڈ میڈل پیش کیا اور کہا کہ کراٹے ے پورے مقابلے میں مائرہ نے اپنی شاندار کارکردگیوں کا مظاہرہ کیا ہے اوراس موقع پر ممبر اسمبلی تاپش بنرجی نے مائرہ کو ڈھیر ساری دعائیں دیتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ مائرہ اسی طرح قومی مقابلے میں فتح کا پرچم لہرا کر آسنسول کا نام روشن کرے گی۔ان کے علاوہ اسکول کی پرنسپل ممتا اروڑہ نے بھی مائرہ کو گولڈمیڈل ملنے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یقینا اس نے اپنے اسکول کا نام روشن کیا ہے جس کے سبب پورے اسکول میں خوشی کا ماحول ہے۔
واضح ریے کہ ما ئرہ شاہین کے والد شاہین پرویز بھی ایک تہذیبی اور تعلیمی شخصیت ہیں۔اور ماشاءاللہ اپنی دونوں بیٹیوں کو دینی تعلیم سے بھی نوازہ ہے اور اب عصری تعلیم کی طرف مائل کیا ہے اور دونوں بیٹیاں ماشاء اللہ پڑھنے اور لکھنے میں کا فی ذہین ہیں۔مائرہ کے گولڈ میڈل ملنے پر ان کے گھر میں خوشی کا ماحول ہے اور اس کے والدین کو مبارکبادی کے ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *