Asansol

ریل پار ایجوکیشنل سوسائٹی نے تقسیم کی ڈکشنری

بی جے پی لیڈر جتیندر تیواری کے ہاتھوں


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آسنسول۔ آسنسول ریل پار جہانگیری محلہ کمیونٹی ہال میں ریل پار ایجوکیشنل سوسائٹی کی طرف سے 300 بچوں میں اردو سے انگریزی ڈکشنری تقسیم کی گئی۔اس موقع پر سابق میئر وبی جے پی لیڈر جتیندر تیواری مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔ اس موقع پر کونسلر گورو گپتا، ایس ایم مصطفی، ٹیچر سمیع خان اور ریل پار ایجوکیشنل سوسائٹی کے تمام ممبران موجود تھے۔
پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے جتیندر تیواری نے کہا کہ بہت کم ادارے اردو بولنے والے طلبہ کے بارے میں فکر مند ہیں۔ یہ ریل پار ایجوکیشنل سوسائٹی کا اردو بولنے والے طلباء کے حوالے سے بہت ہی قابل تحسین اقدام ہے۔ تعلیم کے ذریعے ہی معاشرہ ترقی کر سکتا ہے۔ ریل پار میں تعلیم کے فروغ کے حوالے سے ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *