Asansol

صحافی امتیاز انصاری کو صدمہ

والدہ محترمہ کا انتقال پرملال

آسنسول (شکیل انور). یہ خبر ادبی و صحافتی حلقے کے لئے باعث افسوس ہوگی کہ مشہور استادو اناونسر اور اخبار مشرق آسنسول ایڈیشن سے منسلک صحافی جناب ماسٹر محمد امتیاز انصاری کی والدہ اور جہانگیری محلہ کے معروف و بزرگ شصیت جناب غلام احمد انصاری صاحب کی اہلیہ محترمہ اختری خاتون آج علی الصبح اپنی رہائشگاہ اے بی منزل میں اس دارفانی سے کوچ کر گئیں انکی عمر لگ بھگ 70 سال کی تھی۔مرحومہ کی رحلت کی خبرپھیلتے ہی یہاں کی ادبی فضا سوگوار ہو گئ۔تعزیت کے لئے مقامی ادباء و شعراحضرات ان کی رہائش گاہ پر پہنچے ہوئے تھے۔اطلاع کے مطابق مرحومہ بڑی خلیق و ملنسار اور صوم و صلواة کی پابندخاتون تھیں۔ مرحومہ اپنے پیچھے شوہر ایک فرمابردار بیٹا اور دوبیٹیاں چھوڑگئیں۔مرحومہ کو آج ہی بعد نماز مغرب جہانگیری محلہ قبرستان میں سپردخاک کی جائیں گی۔ مرحومہ کےلئے دعائے مغفرت کی اپیل کی جااتی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *