Asansol

90 رکنی ترنمول کانگریس لیگل سیل کمیٹی



آسنسول(شکیل انور)آج راہا لین میں واقع ترنمول کانگریس پارٹی آفس میں 90 رکنی ترنمول کابگریس سیل کمیٹی کی تشکیل کی گئ۔اس موقعع پر بوروچیئرمین و ایڈوکیٹ راجیش تیواری، ایم آئ سی گرداس چٹرجی،بوروچیئرمین گرداس چٹرجی اور بورو چیئر مین انمیش داس موجود تھے۔ اس موقع پر ایڈوکیٹ راجیش تیواری نے کہا کہریاستی وزیر مولائے گھٹک کی ہدایت کے مطابق آج انمیش داس گرداس چٹرجی نے 90رکنی ترنمول کانگریس کی لیگل سیل کی کمیٹی کا علان کیا ہے۔ 2024 کے لوک سبھا چناو کے مد نظر اس کمیٹی کی تشکیل عمل میں آئ ہےتاکہ ضلع کے دونوں لوک سبھا چناو میں ترنمول کی جیت ہو سکے۔وہیں گرداس چٹرجی نے کہا کہ آسنسول عدالت کے وکلاء سے 90 وکیلوں کو لے کر لےگل سیل کمیٹی کی تشکیل کی گئ ہے۔آنےوالے دنوں میں مزید وکیلوں کو بھی شامل کیا جائےگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیاست میں وکیلوں کا اہم رول ہوتا ہے آج جو بھی مشہور سیاسی لیڈر ہوئے ہیں ان میں 90 فیصد وکیل ہیں۔ہمیشہ ہی وکیلوں کا سیاست میں ایک اہم رول رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *