Asansol

ریلپار میں 22 اور23دسمبر کو مشاعرہ اور قوالی پروگرام

آسنسول اتسو اور اردو فاونڈیشن کے زیر اہتمام



آسنسول (شکیل انور) آج ڈپٹی میئر آسنسول کارپوریشن سید وسیم الحق نے بتایا کہ آئیندہ 22اور23 دسمبر کو بابو تالاب میدان میں منعقد ہونے جارہا ہے۔آج آسنسول کارپوریشن کی ایک ٹیم ڈپٹیمیئر وسیم الحق کی قیادت میں اس میدان کادورہ کرکے اس کی بہتر صفائ کی کارروائ شروع کر دی ہے.
ڈپٹی میئر وسیم الحق نے بتایاکہ سابق کانسلر مرحوم قربان علی کی طرف سے آسنسول اتسو میں اردو زبان کی ثقافت کے فروغ کے لئے مشاعرہ اور قوالی پروگرام کا آغاز کیا تھا صرف لاک ڈاون کے دور میں اس پروگرام کو منعقد نہیں کیا جاسکا تھا اب اس سال سے دوبارہ اس ثقافتی روایت کی شروعات ہونے جارہی ہے۔اسی مقصد کے تحت آج بابو تالاب میدان کا دورہ کر کے اس کی حالات کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کی تیاری زوروشور سے شروع کردی گئ ہے۔مذکورہ ثقافتی پروگرام کا انعقاد آسنسول اتسو اور اردو فاونڈیشن کے بینر تلے ہوگا۔اس موقع پر آسنسول لوک سبھا حلقہ کے ایم پی شتروگھن سنہا بھی موجود رہیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *