Asansol

ریل پار میں 22 دسمبر کو کل ہند مشاعرہ اور 23 دسمبر کو قوالی کا شاندارپروگرام


آسنسول(شکیل انور) آسنسول کے ریلپار بابوتالاب میدان میں آیئندہ 22 دسمبر کی رات 8 بجے ایک آل انڈیا مشاعرہ اور 23دسمبر کی رات8 بجے قوالی کا ایک شاندار پروگرام ہونے جارہا ہے۔جسکی تیاری مکمل ہو چکی ہے.آج ایک پریس کانفرنس میں اس کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اس آل انڈی مشاعرہ میں ملک کے مشہور اور مقبول شعراءکرام کی شرکت ہورہی ہے جن میں قابل ذکر مہمان شعراءکرام کے اسمائےگرامی یہ ہیں۔ طاہرفراز رامپور،عزم شاکری ممبئ،ابرار کاشف امراوتی،نکہت امروہی،کلیم ثمر بدایونی،انور کمال مدھوبنی،گل صبا فتحپوری اوروارث اسلامپوری۔
. اس کے علاوہ 23 دسمبر کی رات8 بجے اسی اسٹیج پر قوالی مقابلہ کا ایک شاندار پروگرام بھی منعقد ہو گا جسمیں ملک کے مشہور قوال قادر نادر رحمتی قوال لکھنئو اور مشہور قوال امن افضل صابری قوال اپنے فن گائیکی کا مظاہرہ کریں گے۔
. یاد رہے کہ ان دوروزہ پروگرام کو اس وارڈ کے سابق کونسلر مرحوم محمد قربان علی کی یاد میں منعقد کرایا جارہا ہے پریس کانفرنس میں مقرروں نے بتایا کہ اصل میں اس پروگرام کی اس جگہ پر محمد قربان علی نے شروعات کی تھی اور قربان علی کونسلر ریاستی وزیر مولائے گھٹک کے بے حد قریبی شخص تھے۔انہوں اس وقت آسنسول اتسو کے موقع پر ریاستی وزیر موکائے گھٹک سے کہا تھا کہ آسنسول میں بنگلہ والوں کے لئے ایک بڑا پروگرام آسنسول اتسو کے نام سے ہوتا ہے اس اتسو میں اردو زبان ادب ثقافت کو کیوں نظر انداز کیا جارہا ہے محمد قرنان علی کی اس بات کا حترام کرتے ہوئےموصوف ریاستی وزیر نے محمد قربان علی صاحب کو اجازت دی کہ ایک بڑے پیمانے پر مشاعرہ اور قوالی کا انعقاد کیا جائے اور پھر اس کے بعد سےہی آسنسول اتسو کے اختتام کےبعد اس میدان میں مشاعرہ اور قوالی کے ہروگرام کی روایت شروع ہو گئ ہے. کرونا کے دور میں صرف 2سال کے لئے یہ پروگرام نہیں ہوسکے اب یہ پروگرام آیئندہ 22 اور 23 دسمبر کو بڑی شان وشوکت کے ساتھ ہونے جارہےہیں۔
اس دوروزہ پروگرام کا انعقاد حسب روایت آسنسول اتسو اور آسنسول اردو فاونڈیشن کے مشترکہ معاونت سے ہونگے۔جس میں خصوصی مہمان کی حیثیت سے ریاستی وزیر برائے قانون وانصاف مولائے گھٹک،آسنسول حلقہ کے ایم پی شتروگھن سنہا اور ریاستی وزیر برائے پنچایت پردیپ مجمدار دونوں پروگرام میں موجود رہیں گے۔پروگرام کےدوران کوئ ناخوشگوار واقعہ نہ ہو اس کے لئے آسنسول نارھ تھانہ پولس کی طرف سے زبردست سیکورٹی کا نظم بھی رہےگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *