Asansol

لچھی پور کے ریڈعلاقے سے بنگلہ دیشی خاتون برآمد



پولس نےایک لیڈی دلال کو گرفتار کیا



آسنسول (شکیل انور) ایک شادی شدہ بنگلہ دیشی خاتون کو کناڈا میں نوکری دلانے کا لالچ دیکر نعمت پور کے جسم فروشی دھندا کے اڈڈا پر لایاگیاتھا۔خاتون کے شوہر کی شکایت پر آسنسول درگاپور پولس کمشنریٹ کے کلٹی تھانہ کی پولس نے اسے برآمد کرکے اسے اس دھندے سے بچالیا۔اس سلسلے میں دلال گروہ میں شامل شیولی نام کی خاتون کو پولس نے گرفتار کیا ہے۔شیولی مگر بنگلہ دیش کی نہیں ہے اس کی جانکاری پولس ذرائع نے دی ہے۔فی الحال دونوں جیل میں ہیں۔بنگلہ دیشی خاتون کے شوہر نےاپنا پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات پولس کو دکھا یا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ ڈھاکہ کی رہنےوالی ہے۔اس کے شوہر نے کہا ہے کہ اس کی بیوی کو زبردستی سرحد پار کراکر 7 دسمبر کولایا گیا اور کلٹی تھانہ کے تحت ریڈ ایریا میں اسےملوث کیا گیاہے یہ شکایت ملنے پر کلٹی پولس نے یہاں چھاپہ ماری کی اور خاتون کو برآمد کرلیا۔
دونوں کو گرفتار کرکے آسنسول کورٹ میں لیا گیا جہاں مجسٹریٹ نے انہیں جیل حراست میں ڈال دیا۔شمیم شاہنی کا کہنا ہے کہآسنسول درگاپور پولس کمشنریٹ کی مدد سے وہ اپنی بیوی کو ببگلہ دیش اب لے جاسکیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *