Asansol

موہنی دیوی شرمامیموریئل صحت وکلچرل ٹریننگ کیمپ میںAIMIM کے ضلعی صدر دانش عزیز کی شرکت اور دی بچوں کی نصیحت

موہنی
آسنسول(شکیل انور)آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے پچسھم بردوان ضلع کے صدر دانش عزیز آج تربینی موڑعلاقہ میں موہنی دیوی شرما میموریئل کے زیاہتمام منعقدہ صحت اور کلچرل پروگرام میں بحیثیت خصوصی مہمان سے تشریف لائے جہاں انہوں نے پروگرام میں شریک رہنے والوں بچے اور بچیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ آنے والےمستقبل میں دیش کے لئے اور اپنی زندگی کےبڑی اہمیت کے حامل ہیں۔انہوں نے کہا اسپورٹس کے ساتھ ساتھ آپ کو اپنی پڑھائ پر بھی زور دینے کی ضرورت ہے۔جنکے پاس اچھی صحت اور اچھی پڑھائ ہوتی ہے انکی سوچ اور فکر بھی عمدہ ہوتی ہے اور جنکی سوچ اچھی ہوتی ہے وہ اپنے خاندان کے ساتھ ساتھ دیش کا نام بھی بلند کرتے ہیں۔اس موقع پر دانش عزیز کے ساتھ پارٹی کے قانونی مشیر محمد معراج اختر ایڈوکیٹ ، محمد صلاح الدین اور محمد منصور عالم بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *