Asansol

بی جے پی او بی سی کی ریلی


بڑھتی بجلی شرح کےخلاف محکمہ کے منیجر کو میمورنڈم



آسنسول (شکیل انور) بی جے پی او بی سی مورچہ کی طرف سے ایک احتجاجی ریلی اور جی ٹی روڈ پر بجلی دفتر کے سامنے تھوڑی دیر کے لئے راستہ جام کرکے بجلی شرحوں میں بےتحاثہ اضافہ کئے جانے کے خلاف اور شہر میں بے ترتیب لگے تاروں کے خلاف اور محکمہ کے ہر شعبہ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے سے نوجوانوں میں روزگار کی حصولیابی پر پائے جانے والے مایوسی کے حالات کے مدنظر احتجاج دکھا گیا۔جس کی قیادت آسنسول ساوتھ اسمبلی حلقہ کی ایم ایل اے اگنی مترا پال نے کی اس موقع پر آسنول محکہ کےبی جے پی اور او بی سی بی جے پی کے بیشتر ممبران اور ورکرس موجود تھے۔
اس موقع پر ایم ایل اے اگنی مترا پال نے کہا کہ جس طرح بجلی محکمہ بجلی کی شر ح میں من مانی اضافہ کررہا ہے اس سے عام عوام بےحد پریشان ہیں۔انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں پورے ملک کے صوبوں کے مقابلے میں بجلی کی شرح زیادہ ہے۔اس کے علاوہ محکمہ کی طرف سے بجلی کےاسباب کی دیکھ ریکھ میں کوتاہی دیکھی جارہی ہے اور ان کوتاہیوں کے سبب آئے دن حادثے رونما ہورہے ہیں جس میں انسان اور مویشیوں کا جانی نقصان دیکھنے کو مل رہا ہے۔ہونے والے جانی نقصانات کے سلسلے سے بجلی محکہ کو کوئ فکر نہیں ہے۔ اگنی مترا پال نے کہا کہ موجودہ ریاستی سرکار ایک بے شرم سرکار ہے جب تک احتجاج نہیں کیا جاتا ہے تب تک اس کے کانوں میں جوئیں تک نہیں رینگتی ہیں۔انہوں نے کہا آج بی جے پی او بی سی محکمہ کمیٹی کی طرف سے بجلی محکمہ کو ایک میمورنڈم سونپا جاریا ہے اور اگر محکمہ کے zافسران ہمارے میمورنڈم پر گمبھیر ہو ئے تو یہ روڈ جام اٹھا کیا جائے گا۔بہرکیف پوس کی درخواست پر روڈ جام اٹھالیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *