Asansol

بھوئیاں سماج ڈیولپمنٹ سمیتی پریس کانفرنس

پولوگراونڈ میں27 دسمبر کو بڑاجلسہ و ریلی اور میمورنڈم


آسنسول(شکیل انور)آج پولو گراونڈ میں بھوئیاں سماج ڈیولپمنٹ سمیتی کے لیڈروں نے ایک پریس کانفرنس کر کے میڈیا کو جانکاری دی کہ آئندہ 27 دسمبر کو پولو گراونڈ میں ایک بڑی ریلی کے زریعہ ڈی ایم آفس میں ایک میمورنڈم سمیتی کی جانب سے دیا جائےگا۔اس موقع پر ایک بڑا جلسہ بھی ہوگا جس میں لاکھوں لوگوں کی شرکت کی بات بتائ گئ۔
پریس کانفرنس میں سنٹو بھوئیاں نے میڈیا کو بتایاکہ اس دیش کے آدی باسی افراد کو سرکاروں کی طرف سے ہمیشہ استحصال کیا گیا ہے۔انکے لئے نہ تو تعلیم اور نہ ہی روٹی روزی اور رہائش کا باضابطہ انتظام کیا گیا۔حالانہ اس دیش کی تعمیر و ترقی میں ادیباسی. افراد کا اہم رول رہا ہے۔انہوں نے کہا اس دیش میں تعلیم کا دہرا نظام قائم ہے۔جبکہ تعلیم کانظام سبھوں کے لئے یکساں ہونا چاہیئے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارا مطالبہ یہ بھی ہے کہ دیش کے ہر محکہ میں ایک پارک بھیم راو امبیدکر کے نام سے ہو اور لا ئبریری قائم کیا جائے۔مسٹر سنٹو بھوئیاں نے یہ بھی کہا کہ ادیباسی کاسماج ابھی بھی پس ماندہ ہے انکے بچوں کے لئے اسکول نہیں اور رہنے کو گھر ہے۔آزادی کے بعد جب دیش کی تعمیر اور متعد پروجیکٹ کا مبصوبہ بنایاگیا تو اسی سماج کے غریب لوگوں کی خدمات لی گئیں اور رہنے کے لئے ایک چھوٹاسا کمرہ دیا گیا اور اب انکو ان کےگھروں سے بے دخل کیا جارہا ہے جو کسی قیمت پر برداشت نہیں کی جائےگی۔
انہوں نے نے بتایا کہ 27 دسمبر کے ہونے والے جلسے میں دسرتھ مانجھی کے بیٹے آئیں گے جنہوں نے پہاڑ کاٹ کرندی کے لئے راستہ نکالنے والے لانگی مانجھی بھی آرہے ہیں انہوں نے یہ بھی کہا کہا کہ یہ اندولن صرف مغربی بنگال تک ہی نہیں رہےگا بلکہ جھارکھنڈ اتر ہردیش اوف جہاں بھی ادیباسی ہیں وہاں وہ یہ اندولن لے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *