Asansol

وسیم الحق نےکی مصالحتی بیٹھک

کونسلردلیپ اوراوں اور
بھولاناتھ پرساد کے درمیان


آسنسول(شکیل انور)وارڈ نمبر94 کے کونسلر دلیپ اوراوں اور بھولاناتھ پرساد کے درمیاں روپے کے لین دین کے ایک متنازعہ معاملے کو لے کر ڈپٹی میئرسید وسیم الحق نے ایک مصالحتی میٹینگ کی جس میں یہ فیصلہ کیاگیا کہ کونسلر دلیپ نے جو روپے قرض کے طور پر لئے تھے اسے اگلے چھ مہینے کے اندر بھولاناتھ پرساد کو واپس کردیں گے۔اس فیصلے پر دونوں فریقین رضامند ہو گئے ہیں۔
جیسا کے بتایا جارہا ہے کہ94 نمبر وارڈکے ترنمول کانگریس کے کونسلر دلیپ اراوں پر بھولاناتھ پرساد نامی ایک شخص نے یہ الزام لگایا ہے کہ انہوں نے اپنے الیکشن سے قبل ان سے 190000 روپے بطور قرض لئے تھے کہ الیکشن میں جیتنے کے بعد وہ ایک زمین انکے نام لکھ دیں گے۔بھولاناتھ کا یہ الزام ہے کہ2022 میں کونسلر بننے کے بعدانہوں نے وعدے کے مطابق زمین نہیں دی اور یہ کہ انہوں نے کہا اب وہ زمین نہیں بلکہ روپے لوٹادیں گے۔لیکن روپے بھی واپس نہیں کئے۔ یہی متنازعہ معاملہ آج ڈپٹی میئر کے پاس پہنچا ہواتھا۔آج کی مصالحتی میٹنگ میں اقرار کیا کہ انہوں نے بھولا ناتھ جی سے 190000 روپے لئے تھے اس کے بدلے وہ انکو اپنی ایک زمین دیں گے۔اور جب بھولاناتھ نے اس زمین کے کاغذات کی جانچ کرائ تو پتہ چلا کہ وہ زمین انکے نام کی نہیں ہے۔. دوسری طرف بھولاناتھ کا کہنا ہے کہ 86000 روپے درمیان میں ملے ہیں۔ان تمام معاملے پر غور وفکر کرنے کے بعد یہ بات طے پا گئ کہ اب بقیہ رقم نقدی کی شکل میں کونسلر بھولاناتھ کو اگلے چھ مہینے کے اندر واپس کر دیں گے۔اس فیصلے سے دونوں فریقین رضامند ہوئے اور اس طرح یہ معاملہ یہاں کے سیاسی کیمپوں میں جوچرچا بنا ہوا تھا اس پر برف ڈالنے میں یہ مصالحتی میٹنگ کامیاب ہوئ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *