Asansol

دیور کے ہاتھوں بھابھی زخمی



زخمی خاتون کی موت،چاقو سے مارنے کاالزام


آسنسول(شکیل انور) آسنسول کے دلدار نگر میں مونی منڈل نامی ایک خاتون پر اس کے دیور اوم پرکاش رام نے چاقو سے مبینہ طور سے حملہ کردیا۔اس حملے میں وہ بری طرح گھائل ہو گئ اسے شدید زخمی حالت میں پڑوسیوں نے جب اسپتال پہنچایاتو ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ واردات کے بارے ایک پڑوسی نے بتایا کہ وہ کسی کام سے جارہےتھے تبھی جاتے وقت اس خاتوں کے دو بچے روتے ہوئے اس کے پاس آئے اور کہا کہ انکی ماں کو چاقو سے مارا جارہا ہے وہ اپنے ساتھ کچھ لوگوں کو ساتھ لے کر خاتون کے گھر پر پہنچے وہاں اس نے دیکھا کہ انکا دیور انہیں لگاتار چاقو سے زدکوب کررہاتھا جب انہوں نے چھڑانے کی کوشش کی تو اس شخص نے انہیں بھی مارنے کی دھمکی دی۔اور پھر بھاگنے کی کوشش کی مگر پکڑاگیا۔فی الحال وہ آسنسول دکھن تھانہ پولس کی حراست میں ہے۔مقامی لوگ اس ذخمی خاتون کو اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اس خاتون کومردہ قرار دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *