Asansol

سماجی تنظیم”سنسکار” کا خون عطیہ کیمپ



آسنسول( شکیل انور)ایک معروف سماجی تنظیم ” سنسکار”کے زیر اہتمام آج ایک خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جہاں آسنسول کارپوریشن کے میئر ان کانسل گرداس چٹرجی موجود تھے۔اس موقع پر مسٹر چٹرجی نے سنسکار کے سماجی کاموں کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح اس تنظیم سے گزشتہ4برسوں سے غریبوں اور ضرورت مندوں کے لئے مسلسل کھانا فراہم کیا جارہا ہےاورخون عطیہ کیمپ کیا جا رہا ہے ,وہ قابل تعریف ہے۔انہوں نے کہا کہ آسنسول ضلع اسپتال میں صرف آسنسول کے ہی نہیں بلکہ دیگر پڑوسی ریاستوں سے بھی ہیاں علاج کی غرض سے آتے ہیں اور فیضیاب ہوتے ہیں۔یہاں اس اسپتال میں اس کے سبب خون کی ضرورت کافی ہوتی ہے ایسے میں سنسکار کے ذریعہ خون عطیہ کا کیمپ لگانا ایک بےحد انمول کوشش ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ منتری ملائے گھٹک نے ہی وزیراعلی ممتابنرجی سے درخواست کرکے اس اسپتال میں بلڈ سیپریشن یونٹ لگایا ہے جس سے ایک یونٹ خون سے تین لوگوں کی جان بچائ جاسکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *