AsansolBreaking News

حلقہ اردو ادب قریشی محلہ کے زیر اہتمام ادبی و شعری نشست



آسنسول(شکیل انور)آسنسول ریلپار قریشی محلہ کی مشہور ادبی تنظیم حلقہ اردو ادب نے آج آسنسول کے معروف شاعر خورشید ادیب کی 39 ویں شادی کی سالگرہ کی خوشی پر ایک شعری نشست کا انعقاد کیا ۔اس شعری نشست کی صدارت بزرگ ادیب و افسانہ نگار نذیر احمد یوسفی نے کی اور نقابت کے فرائض خالق ادیب نے انجام دئے۔آسنسول کارپوریشن کے ڈپٹی میئر سید محمد وسیم الحق خصوصی مہمان کی حیثیت سے موجود تھے جنہوں اپنے تاثرات میں شادی کی سالگرہ پر ادبی نشست کا اہتمام کرنے پرانہءں مبارک بادی دیتے ہوئے کہا کہ لوگ شادی کی سالگرہ پر سیر کرنے اور باہر کے کھانوں کا لطف لیتے ہیں مگر خورشید ادیب نے اپنی سالگرہ پر ادبی نشست کراکر اپنی اردو زبان سے بے پناہ محبت کانمونہ پیش کیا ہے۔
مشہور شاعرہ صابرہ خاتوں حنا نے کہا بہت کم ادیب و شاعر ایسے ہوتے ہیں جنہوں اپنے خاندان کے تمام ممبران میں اصناف اردو کے تئیں محبت کا جذبہ کو قائم کرتے ہیں مگر خورشید ادیب میں یہ خوبیاں بدرجہ اتم پائ جاتی ہیں۔اور انہوں نے اپنے گھر کےماحول کو اردو تہزیب سے رچ دیا ہے۔یہی وجہہ ہے کہ انکے گھر پر ہمیشہ اردو کی محفلیں سجتی رہتی ہیں اورگھر کےہر فرد کا محفل کی کامیابی میں اہم رول رہتا ہے ۔صابرہ خاتون نے اس موقع پرانکو اور انکی اہلیہ کو شادی کے 39 واں بہار پر ڈھیر ساری دعاوں اور اپنی نیک تمناوں کا اظہار کیا۔
ادبی نشست کا آغاز ابو فیضان نے نعت پاک سے کیا ۔انکے بعد شاعر وقیع منظر،خالق ادیب ، ندیم شعبانی، صابرہ خاتون حنا، ڈاکٹر نظر امام انصاری نباض،محمد سعید عالم ، معصوم رضا معصوم اور دیگر نے اپنے اشعار پیش کئے جبکہ سیف الاسلام سیف نےایک مزاحیہ کہانی پیش کی۔دیگر شرکاء میں ڈاکٹر محمد نسیم انصاری،محمد آمان اللہ خان،محمد سلیمان،کمال الدین اور عطاوالرحمان تھے۔خوشید ادیب نے شکریہ کے کلمات پیش کئے نذیر احمد یوسفی صاحب کے صدارتی کلمات پراس خوبصورت نشست کے اختتام کا اعلان کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *