Asansol

ریاستی وزراء تک اردوکی آواز پہنچانےوالی آسنسول کی کونسلر فنصبی عالیہ کو اہل اردو سے ملیں مبارکبادیاں

مقابلہ جاتی امتحانات میں اردو بحال/۔۔۔۔۔۔۔۔ممتابنرجی کا اعلان


آسنسول(شکیل انور)آج وزیراعلی مغربی بنگال ممتابنرجی نے ایک پریس کانفرنس میں باضابطہ اعلان کردیا کہ ڈبلیو بی سی ایس امتحانات میں اردو و ہندی اور سنتھالی زبان کے پرچے جسب روایت بحال رہیں گے۔ممتابنرجی کے اس اعلان سے ریاست کے اردو ہندی اور سنتھالی کے تعلیمی حلقے میں خوشی کی لہر پھیل گئ۔اور اس اعلان نے گزشتہ برس سے اردو ہندی اورسنتھالی زبان کے تعلیمی حلقے میں جو بے چینیاں پھیلی ہوئ تھیں وہ اب کم ہوگئیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس حکوت مغربی بنگال نے ایک سرکاری گزٹ کے ذریعہ یہ سرکولر جاری کیا تھا کہ ڈبلیو بی سی ایس متحانات میں 2024 سے ہر امیدوار کے لئے 300 نمبر کے لازمی بنگلہ پرچہ کےامتحان میں پاس کرنا لازمی ہوگا ۔اس اچانک سرکاری گزٹ سے اردو کے تعلیمی حلقے میں بے چینیاں پھیل گئیں۔اور اقلیتی حلقے سے ریاستی سرکار سے یہ مطالبہ کیا جانے لگا کہ اسے بنگلہ سے کوئ بغض نہیں مگر اردو اور دیگر اقلیتی زبان کی حیثیت حسب سابق بحال کیا جائے اور ساتھ ہی پرائمری سے لے کر ڈگری سطح پر بنگلہ زبان کی پڑھائ کو لازمی کر دیا جائے اور اس کے لئےاردو اسکولوں میں بنگلہ زبان کے ٹیچروں کی فی الفور تقرری عمل میں لائ جائے۔
ارود،ہندی اور سنتھالی زبان کے حلقے میں پھیلیں بے چینیوں کو محسوس کرتی ہوئیں آسنسول میونسپل کارپوریشن کے وارڈنمبر24 کی ترنمول کانگریس کونسلر فنصبی عالیہ نے گزشتہ ماہ بابو تالاب میدان میں آسنسول اتسو اور اردو فانڈیشن کےمنعقدہ آل انڈیا مشاعرے کے اسٹیج پر بیٹھے دو ریاستی وزراء مولائےگھٹک اور پردیپ مجمدار کو مخاطب کرتی ہوئ بے باک طور سے اردو، ہندی اور سنتھالی زبان کے تعلیمی حلقوں پائ جانے والی بے چینیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے ادونوں وزراء سے اپیل کی کہ وہ ان بے چینیوں کو وزیراعلی ممتابنرجی تک پہنچادیں کہ ڈبلیو بی سی ایس کے امتحانات میں ریاست کی اقلیتی زبانوں کےپرچے کو حسب سابق دوبارہ بحال کیا جائے تاکہ اردو،ہندی اور سنتھالی زبان کے امیدوار بھی WBCS کے امتحانات پاس کرکے اعلی سرکاری عہدہ حاصل کر سکے۔کونسلر فنصبی عالیہ کی اس اپیل پر منچ پر بیٹھے دونوں ریاستی وزراء نےانکی اپیل کی حمایت کی اور یقین دلایا کہ وہ ضرور اس مسئلے کو ممتا بنرجی کے سامبے رکھیں گے اور آج جب وزیر اعلی نے اپنی پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ اردو ،ہندی اور سنتھالی زبان کے پرچے ڈبلیو بی سی ایس کے امتحانات میں حسب سابق بحال رہیں گے تو آسنسول کے وارڈ نمبر24 کی کونسلر آفس میں خوشیوں کا ماحول چھا گیا اور اہل اردو کی طرف سے قیصر امام ،وقیع منظر، عمران رانا،عبید اللہ اور راقم کی جانب سےکونسلر فنصبی عالیہ کو پھولوں کا ہار پیش کر کے مبارکبادیاں دی گئیں۔اور انکی کوششوں کی ان شخصیتوں نے ستائش کی۔
. اس موقع پر کونسلر فنصبی عالیہ نے وزیر اعلی ممتابنرجی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہم سبھوں کے لئے بےحد خوشی کی بات ہے ۔اور مزید یہ کہا کہ سب سے زیادہ مبارک باد کے مستحق ہمارے ہر دلعزیز لیڈر مولائے گھٹک اور پردیپ مجمدار ہیں جنہوں نے میری اپیل کو وزیر اعلی تک پہنچائ اور آج اس کا نتیجہ وزیر اعلی کے اعلان سے ملا۔انہوں نے یہ بھی کہا ہماری سرکار ماں ماٹی مانش کی سرکار ہے ہم سب عوام کے مفاد میں کام کرتے ہیں اور ہمہ وقت ہماری سرکار عوام کی بھلائ کے لئے ہی فکر کرتی ہے۔ اس موقع پر یوسف امام، محمد ساجد،فرید احمد انصاری،رنکو، ،صلاح الدین ،محمد طفیل احمد، محمد ذاکر،بنٹی,ارشدراجہ،محمد حلیم،ٹنکو, سرونت داس،سنتوش کمار اور دیگر افراد موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *