Asansol

ریاستی وزیر مولائےگھٹک کے ہاتھوں ایچ کیو آر اسکول کی نئ عمارت کا شاندار افتتاح



آسنسول(شکیل انور) آسنسول اتر اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے و ریاستی وزیر مولائےگھٹگ نے آج ریل پار میں واقع حاجی قدم رسول (ہائرسکنڈری) اسکول کی نئ عمارت کا افتتاح کیا اور آج سے ہی با ضابطہ اس نئ عمارت میں کلاسیز بھی شروع کر دئےگئے۔آج کی افتتاحی تقریب کے دوران آسنسول کارپوریشن کے ڈپٹی میئر سید محمد وسیم الحق،وارڈ 24 کی کونسلر فنصبی عالیہ،الحاج شکیل احمد اور اسکول کے تمام اساتذہ اور علاقے کے معززافراد موجود تھے۔
ریاستی وزیر مولائے گھٹک نے کہا کہ ریل پار میں دو بڑے ایچ ایس اسکول ہے۔جنمیں ایچ کیو آر اسکول میں طالب علموں کی تعداد زیادہ ہو نے کے سبب اس اسکول کے لئے ایک نئ جگہ کی شدید ضرورت ہونے لگی۔اسکول کی اس اہم ضرورت کے پیش نظر ADDA سے کہہ کر یہاں ایک جگہ کابندوبست کرایا گیا تھا لیکن دیکھا گیا کہ اس زمین پر کھیلنے کامیدان ہے اور یہاں پر ریلپار کے کئ پروگرام بھی ہوتے ہیں اس لئے آسنسول درگاپور ڈیولپمنٹ اتھاریٹی سے گزارش کی گئ تھی کہ اس کی طرف سے جو زمین اسکول کے لئے فراہم کرائ گئ تھی اس کے بغل میں ہی ایک اور زمین ہے اسے فراہم کرائ جائے اور اس پر اسکول کی نئ عمارت کی تعمیر کی اجازت دی جائے مگر افسوس کی بات ہے کہ ریل پار کےچند افراد نہیں چاہتے ہیں کہ اس جگہ اسکول تعمیر ہو اورعدالت میں معاملہ بھی چلا گیا مگر وہ کامیاب نہیں ہوئے اور آج اس جگہ اسکول کی نئ عمارت بھی بنی اور نو تعمیرشدہ کلاسیز کا افتتاح بھی ہورہا ہے ریاستی وزیر نے کہا یہ دیکھئے گا آنے والے دنوں میں یہ اسکول ریلپار کے لوگوں کے لئے ایک بڑا اسکول بنےگا انہوں نے کہا وہ خود اس اسکول کے لئے ایم ایل اے فنڈ سے 10 لاکھ روپے فراہم کرائیں گے تاکہ اس اسکول کی دوسری منزل کی تعمیر کی جاسکے۔
اس موقع پر ڈپٹی میئر سید وسیم الحق نے کہا کہ جب سے اس ریاست میں ما ں ماٹی مانش کی سرکار وزیر اعلی ممتابنرجی کی قیادت میں بنی ہے تب سے اس ریاست میں تعلیم کے نظام میں بہتری لانے اور بچوں کو تعلیم سے رغبت اور شوق دلانے کے لئے متعدد اسکیم طالب علموں کے لئے نافذ کی گئ ہے۔بالخصوص پرائمری میں بچوں کے ڈراپ آوٹ پر قابو پایا گیا ہے کئ اسکولوں کا اپگریڈیشن ہوا۔اور آج خوشی کا دن ہے کہ ایچ کیو آر کی نئ عمارت کے کلاسیز کا افتتاح عمل میں لایا گیا ہے جہاں بچوں کے لئے مناسب جگہ ملے گی اور اسکول کے سبب یہاں جو تعلیمی فضا تیار ہو گی اس سے علاقے کی سماجی صورتحال میں تبدیلی آئےگی۔اس موقع پر کونسلر فنصبی عالیہ،سابق میئر ان کانسل الحاج شکیل احمد نے بھی اپنے خیالات کے اظہار کے دوران ریاستی وزیر مولائے گھٹک کی ترقیاتی معاملے میں ان کی سوچ وفکر کی ستائش کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *