Asansol

آسنسول میں شرامک میلے کاافتتاح ریاستی وزیر مولائے گھٹک کے ہاتھوں



آسنسول(شکیل انور) آسنسول میں شرامک میلہ کا انعقاد کیا گیا۔جس کا افتتاح ریاستی وزیر برائے محنت اور قانون و انصاف مسٹر مولائے گھٹک کے ہاتھوں انجام ہایا۔اس افتتاح تقریب کے دوران اس ضلع کے ڈی ایم پونا”بلم، جموریہ کے ایم ایل اے ہرے رام سنگھ،آسنسول کارپوریشن کے چیئرمین امر ناتھ چٹرجی سمیت تمام کونسلرس اور شہر کےمعزز شخصیتیں موجود تھیں۔
اس موقع پر ریاستی وزیر مولائے گھٹک نے کہا کہ ریاست کی وزیراعلی ممتابنرجی نے روزگار کے وسائل کو بڑھانے کے لئے ایمپلائمنٹ بینک بنایا ہے اس ایمپلائمنٹ بینک کے ذریعہ جنکا نام رجسٹریشن کرایا جاتا ہے انہیں ہر مہینہ بھتہ ملتا ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ عمارت ساز مزدور اور ٹرانسپورٹ سے منسلک جو مزدور ہوتے ہیں انہں 60 سال کی عمر کے بعد ریاست مغربی بنگال کی جانب سے پنشن دی جاتی ہے اور غیر منظم سیکٹروں کے مزدوروں کی زندگی کے تحفظ کے لئے پرزور کوشش کر رہی ہے اور اس طرح کے سماجی تحفظ کی اسکیمیں بہت معاون ہورہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *