Asansol

پک اپ وین سے20 برس کی نوجوان لڑکی کی افسوسناک موت



آسنسول(شکیل انور) آج صبح آسنسول جی ٹی روڈ ایسٹرن ریلوے اس

کول کے پاس تیز رفتار پک اپ وین کی چپیٹ میں آکر ایک 20 برس کی نوجوان لڑکی کی دردناک موت ہو گئ۔
. بتایاجاتا ہے کہ ایک تیز رفتار پک اپ وین نے اسکوٹی سوار لڑکی کو دھکا مارا اور اس کے چکے کے نیچے آگئ جس کے سبب وہ شدید گھائل ہوگئ اسے زخمی حالت میں آسنسول ضلع اسپتال لے جایاگیا جہاں ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دیا۔اس حادثہ میں جان گنوانے والی لڑکی کا نام آستھادیوی ہے جو آسنسول دکھن علاقے کے آرہ ڈانگہ کی رہنے والی تھی۔
اس جانکاہ حادثہ کے بعد مقامی لوگ مشتعل ہو ئے اورپولس کی طرف سے ہونے والے ٹریفک بندوبست کو بالکل ہی ناکام قرار دیا۔لوگوں کا کہنا ہے کہ آج آسنسول کے ہاٹن روڈ سے راہا لین کی ٹریفک حالت کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ شہر میں کارپوریشن اور پولس انتظامیہ کی طرف سے کوئ ٹریفک نظام ہی نہیں نافذ ہے۔ چند لوگوں نے افسوس کے ساتھ کہا کارپوریشن روڈ کے چوڑا کرنے اور سرکاری زمینوں پر قائم قبضے کو وہئں ہٹا رہا ہے جہاں نہ راستے جام ہوتے ہیں جہاں نہ اہلیان شہر کو دقت ہورہی ہے جہاں راستے جام ٹوٹوآور آٹو اور جی ٹی روڈ پر پارکنگ کے قائم نظام سے راستے اسقدر تنگ ہو چکے ہیں اس جانب نہ تو کارپوریشن کی نظر جارہی ہے اور نہ پولس انتظامیہ کی۔اس شہر کے لوگوں نے آج ٹریفک کے نظام پر سوال کھڑا کیا ہے اور کہا ہےکہ دنیا میں کہیں بھی سگنل کے پاس آٹو اور ٹوٹو اسٹینڈ قائم نہیں کیا جاتا ہے مگر آسنسول کا ہاٹن روڈ موڑ پر کس ٹریفک قانون کے تحت آٹو اور ٹوٹو کو اسٹینڈ بنانے کی اجازت دی گئ یہ سوال اہلیان شہر کے لبوں پر دیکھے جارہے ہیں۔تعجب اور حیران کن بات یہ ہے کہ اس ہاٹن روڈ موڑ پر ٹریفک چوکی بھی ہے جیاں مستعد ٹریفک کے عملے بھی خاموش اور بے بس نظر آتے ہیں اور اس موڑ پر کوئ بڑا جانی حادثہ رونما نہ ہو اس پر مگر ٹریفک عملے ہر لمحہ مستعد نظر آتے ہیں۔ یادرہے کہ اس ہاٹن روڈ کے اتری اور دکھنی راستے کی حالت قابل رحم بنتی جارہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *