Asansol

گردوارہ پربندھک کمیٹی برنپورکےسریندرسنگھ اور انکےچندحمایتوں نے کی شکایت آسنسول پولس کمشنر سے

آسنسول(شکیل انور) خود کو گردوارہ پربندھک کمیٹی برنپور کے سکریٹری ہونے کا دعوی کرنے والے سردار سریندر سنگھ نے آج آسنسول پولس کمشنر سےشکایت کی ہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی برنپور گرودوارہ میں گرو گوبند سنگھ جی کی جینتی منانے کی تیاری چل رہی ہےلیکن اچانک ان کو ہیراپور پولس تھانہ میں بلا کر کہاگیا کہ انہیں اس پروگرام سے خود کو دور رکھیں.سریندر سنگھ نے کہا کہ انہوں نے جب پولس افسران سے سوال کیا کہ ایسا کہنے والے وہ کون ہوتے ہیں تو پولس افسران نے کوئ سیدھا جواب دیئے بغیر صرف اتنا کہا کہ ان پر اوپر سے دباو ہے سریندر سنگھ نے کہا کہ یہ میرے لئے حیران کرنے والی بات ہے کہ مجھے گرو پربھ منانے کے لئے روکا جا رہا ہے.سریندر سنگھ نے مزید بتایا کہ یہ ٹھیک ہے کمیٹی کے دو افراد پر عدالت کے ذریعہ گردوارہ کے اندر جانے کی اجازت نہیں ہے جن میں میں بھی ایک ہوں لیکن گردوارہ کے آس پاس کے علاقے میں جانے کے لئے ان پر کوئ روک نہیں ہے۔انہوں نے الزام لگاتے ہوئے مزید بتایا کہ کہ جب وہ کل گرو پربھ کی تیاری کا جائزہ لینے کے لئے آئے تھے تب ہیراپور تھانے کے ایک سب انسپکٹر وہاں آئے اورمجھے کہنے لگے کہ میں باہر جاوں ورنہ حراست میں لینے پر مجبور رہوں گا۔سریندرسنگھ نے کہا وہ اس معاملے کو آگے کی طرف لے جائیں گے اور وزیراعلی ممتابنرجی سے پوچھیں گے کہ بنگال جیسی ریاست میں جہاں رواداری کا نظام قائم ہے وہاں سکھ سماج کے ایک فرد کو گروپربھ منانے سے کیوں اور کیسے روکا جاسکتاہے۔سریندر سنگھ نے تاہم مزید الزام لگاتے ہوئےکہا کہ اس پوری سازش میں انکے ہی سماج کے چند افراد شامل ہیں اور ایک بڑی سیاسی شخصیت بھی شامل ہے جنکا خلاصہ وہ بعد میں کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *