Asansol

بالبودھن ہائ اسکول CRC کے تحت پانچواں زونل اسپورٹس میٹ


آسنسول(شکیل انور) بالبودھن ہائ اسکول سی آر سی کے تحت وویکانند گراونڈ ریلپار میں آج پانچواں زونل اسپورٹس میٹ 2023 کا انعقاد کیا گیا۔اس میٹ میں خصوصی مہمان کی حیثیت سے وارڈ کونسلر ایس ایم مصطفی موجود تھے۔ سرد ترین دن آج ہونے کے باوجود اس زونل اسپورڑس میں 16 اسکول کے بچے اور بچیاں شریک ہوئیں ان میں ہندی کے 4 اور اردو کے 12 اسکول تھے۔اطلاع کے مطابق اس زونل کے اس سالانہ اسپورٹس میٹ میں علامہ اقبال پرائمری اسکول کے بچوں نے اپنی شاندار کاردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے اس اسکول کو10 اول انعام سے سرفراز کیا اسکول کے بچوں کی بہترہن کارکردگی کی بنیاد پر اسکول ہذا کو الگ سے میڈل پیش کیاگیا۔انعامات کی تقسیم مہمان خصوصی وارڈ کونسلر ایس ایم مصطفی اور دیگر اساتذہ کے ہاتھوں کی گئ۔اس موقع پر ماسٹرتسلیم اختر ،ماسٹر محمدسمیع،ماسٹر پرویز انصاری،ماسٹر شاداب اور دیگر اساتذہ حضرات نے موجود رہ کر اسپورٹس میں شامل بچوں کی افزائ کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *