Asansol

پارکنگ میں ضابطگی اور بہتری لانے کی غرض سے میئر اور ڈپٹی میئرکا جی ٹی روڈ کا دورہ



آسنسول(شکیل انور)آسنسول کارپوریشن کے میئر بدھان اپادھیائےاور ڈپٹی میئر سید محمد وسیم الحق نے آج جی ٹی روڈ کے پارکنگ نظام کا جائزہ لیا۔اس دورے میں کارپوریشن کے افسران و انجنیئرس بھی موجود تھے۔
دورے کے بعد کارپوریشن کے میئر بدھان اپادھیائے نے بتایا کہ بازار علاقے میں پارکنگ کے مسئلے کو دور کرنے اور اس میں بہتری لانے کی غرض سے بازار جی ٹی روڈ کادورہ کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ پارکنگ کے لئے آن لائن اوپن ٹنڈر کردیا گیا ہےجس کے نتیجے پر جلد مثبت کاروائ کی جائے گی تاکہ پارکنگ کے نظام میں جلد سے جلد بہتری لائ جاسکے۔موجودہ ٹیکسی اسٹینڈ کو منتقل کرنے پر بھی ٹیم نے اپنی رائے دی ہے-ٹیکسی ڈرائوروں کو کوئ نقصان نہ ہواس پر بھی آئ تجویز کو منظور کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہہا کہ کارپوریشن کی حتی الامکان کوشش ہورہی ہے کہ کارپوریشن کی جانب سے شہریوں کو بہتر بنیادی سہولتیں فراہم ہوں۔اس کے لئے ہمارے شہری بھی کارپوریشن کے ترقیاتی اقدامات کا ساتھ دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *