Asansol

سابق ممبراردو اکاڈمی مغربی بنگال ابوکونین شاداب کو صدمہ



والدہ محترمہ کا انتقال پرملال

آسنسول(شکیل انور)یہ خبر انتہائ غم و افسوس کے ساتھ سنی جائے گی کہ آسنسول کے ترنمول کانگریس کے سرکردہ رہنما و سابق ممبر اردواکاڈمی مغربی بنگال جناب ابو کونین شاداب کی والدہ محترمہ کاگزشتہ شب لگ بھگ11 بجے اس دارفانی سے رحلت فرما گئیں۔ ان کی عمر 93 سال تھی۔ موصوفہ گزشتہ 25دسمبر سے علیل چل رہی تھیں۔مرحومہ بڑی نیک سیرت اور صوم و صلواة کی پابند خاتون تھیں۔واضح رہے کہ ابو کونین شاداب کے والد مجترم تجمل حسین بھی اس علاقے کی مشہور ادب نواز اور سماجی شخصیت تھے ان کا انتقال 2015 میں ہوا تھا۔ مرحومہ اپنےپیچھےتین بیٹے جن میں ابو سبطین( معروف کہانی کار) ،ابو کونین شاداب، ابو قرنین شاداب (وائس چیئر مین ممتا بریگیڈ اتر اسمبلی حلقہ حلقہ اور ایک بیٹی۔ جب کہ ایک فرزند ابو ثقلین کا انتقال2019میں ہو گیا تھا۔
ان کے انتقال کی خبرملتے ہی ڈپٹی میئرسید وسیم الحق،ممبر میئر ان کانسل گر داس چٹرجی،کونسلر ایس ایم مصطفے، مفتی سید اسعدقاسمی ،اور بہت سارے ملی سماجی ادبی اور سیاسی شخصیتوں نے ان کی ریائشگاہ این آر آرروڈ،ستلہ ڈانگہ میں پہنچ کر اپنی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔دعا ہے کہ اللہ تعالی ان کی مغفرت فر ما کرجنت ا لفردوس میں اعلی مقام عطا کرے۔آمین۔مرحومہ کو آج ہی دوپہر2 بجےاو کے روڈ پرانا قبرستان میں سپرد خاک کی جائیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *