یوم جمہوریہ کی پیشگی خوشیاں گھی کھچڑی کی ضیافت سے منائ گئیں
سہراب علی سابق ایم ایل اے کی قیادت میں
آسنسول(شکیل انور)رانی گنج کے سابق ترنمول کانگریس ایم ایل اے سہراب علی نے آج وارڈ82میں گھی کھچڑی کی ایک شاندار ضیافت کا اہتمام کیا۔جس میں تقریبا چار سے پانچ ہزار افراد بلا لحاظ مذہب و ملت کے افراد شریک ضیافت ہو کر سہراب علی صاحب کی اس نئ سوچ و فکر کی ستائش کی۔اس موقع پر میئر آسنسول کارہوریشن بدھان اپادھیائے،ڈپٹی میئر سید وسیم الحق،کونسلر نرگس بانو، کونسلر کہکشاں ریاض سمیت بہت سارے سماجی،سیاسی ،ملی،تہذیبی اور وارڈ کے عام افراد شامل ہوکر گھی کھچڑی کا لطف حاصل کیا۔اس موقع پر سیہراب علی نے کہا کہ کل یوم جمہوریہ ہے اور جمعہ کا دن ہے اس دن تو ہم سب قومی پرچم تو لہرا کر دستور ہند کی حفاظت کا عہد تو کریں گے ہی مگر آج یوم جمہوریہ کی خوشی میں ہم نے اپنی تہذیبی روایت سے ہٹ کر ایک نئے انداز کی ضیافت عام کا اہتمام گھی کھچڑی سے کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا 1950 میں دستور ہند نافذ ہواتھا۔یہ دستورہند ہم اہل وطن کے لئےسب سے اونچا اور اعلی ہے اس کی حفاظت باالخصوص آج کے سیاسی ماحول میں حفاظت کی ذمہداری اور بھی بڑھ چکی ہے مگر افسوس کی بات ہے کہ چند طاقتیں اس دستور ہند کو بدلنا چاہتے ہیں لہذا ان سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے
