Asansol

ویسٹ بنگال اردو اکیڈمی کی آسنسول برانچ میں یوم جمہوریہ کی تقریب منعقد



آسنسول SDO بسواجیت بھٹاچاریہ کے ہاتھوں پرچم کشائ۔موقع پر DOMA سمیت محبان اردو کی موجودگی



آسنسول(شکیل انور)مغربی بنگال اردو اکیڈمی کی آسنسول برانچ میں آج 75 واں یوم جمہوریہ پر پرچم کشائ کی تقریب منعقد کی گئ۔اس تقریب کے دوران آسنسول کے ایس ڈی او کے ہاتھوں پرچم کشائ کی گئ اس موقع پر ویسٹ بنگال مائنرٹی ڈیپارٹمنٹ کے ضلعی افسر ،وارڈ نمبر 24 کی کونسلر فنصبی عالیہ سمیت محبان اردو کی اچھی خاصی تعداد موجود تھی۔ پرچم کشائ کے بعد آسنسول کے ایس ڈی او نے اپنی مختصر سی جامع گفتگو میں دستور ہند کے متعلق بتایا کہ ہمارے ملک کےقوانین تمام ممالک کے قوانین سے بڑا قانون ہے۔مختلف مذاہب کے ماننے والے یہاں سب ہندستانی ہے.کثرت میں وحدت .ہی ہمارے ہندوستان کی پہچان ہے۔موصوف ایس ڈی او صاحب نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ اردو اکیڈمی کا کوئ بھی مسئلہ ہو اکیڈمی کے مقامی اراکین آسنسول میں قائم مائنرٹی ضلعی افسر سے فوری طور پر رابطہ کریں وہ آپ سبھوں کی یقینی طور پر مدد کریں گے۔ان کے بعد مائنرٹی ڈیپارٹمنٹ کے ضلعی افسر نے اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ہوئے اردو اکیڈمی کے تئیں نیک تمناوں کا اظہار کیا۔وارڈ کونسلر نمبر 24 فنصبی عالیہ نے بھی قومی یکجہتی پر چند خوبصورت اشعار پیش کئے۔آخیر میں اکیڈمی کی ممبر کہکشاں ریاض اور شکیل انور نے مہمانوں کاشکریہ ادا کیا۔اس پرچم کشائ تقریب کی نظامت صحافی ۔ماسٹر محمد امتیاز احمد انصاری نے بڑےہی حسن وخوبی سے انجام دی جنکے انداز نظامت سے مہمان اور حاضرین بے حد محظوظ ہوئے۔
اس تقریب کے بعد ایس ڈی او اور مائنرٹی محکمہ کے ضلعی افسر نے اکیڈمی کی سرگرمیوں کے متعلق جانکاری حاصل کی۔انہیں جب یہ پتہ چلا کہ اکیڈمی ڈبلیو بی سی ایس میں بیٹھنے والے امیدواروں کی تربیت کا بھی اہتمام کرتی ہے تو وہ بہت خوش ہوئے انہوں نے ڈوما سے مخاطب ہوتے ہوئے پوچھا یہاں سرکاری سطح پر بھی ڈبلیو بی سی ایس کے لئے تربیت کااہتمام ہوتاہےاس پر ضلعی افسر نے موجود ممبران کو بتایا کہ آسنسول میں ہورہا ہے اب اس میں آی اے ایس اور آئ پی ایس کی بھی تربیت دی جارہی ہے۔اسکے بعد مہمانوں اکیڈمی کی شاندار لائبریری کا معائنہ کیا اور اپنی مسرت کا اظہار کیا اور مسکراتے ہوئے انہوں نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب ہیاں آنے سے قبل یہ سوچ رہے تھے کہ دیر ہو رہی ہے آپ لو گ کیا سوچ رہیں ہونگے مگر یہاں آکر ہم سب کافی خوش ہوئے اور سوچ رہا ہوں کہ دیر آید درست آید۔ تو سبھی حاضرین نے یہ جملے سنکر ایس ڈی او کو تالیوں سے نوازا۔
. آج کے یوم جمہوریہ کی تقریب میں اکیڈمی کی دعوت پر محبان اردو کی ایک اچھی تعداد موجود تھی جس کے لئے اکیڈمی کے ممبروں کی جانب سے شکریہ کے کلمات ادا کئے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *