Asansol

آسنسول میں چھ روزہ ساتواں بردوان ضلع سبلہ میلہ کا آغاز


ریاستی وزیربرائےقانون مولائےگھٹک نےکیا افتتاح



آسنسول(شکیل انور)آج سے آسنسول کے ایس بی گورائ روڈ کے ودیاسا

گرمیدان میں ریاستی وزیر مولائےگھٹک نے سبلہ میلہ کا افتتاح کیا۔اس موقع پرپچسھم برداون ضلع کے ڈی ایس پوننابلم،ضلع پریشد کے سبھادیپتی بسواناتھ باوری،ڈپٹی میئر ابھیجیت گھٹک،آسنسول کے ایس ڈی او بسواجیت بھٹہ اچاریہ سمیت متعدد سرکاری افسران،ضلع پریشد کے کرماادھیکچھ،آسنسول کارپوریشن کے کئ ایم آئ سی اور کونسلرس موجود تھے۔ضلعی مجسٹریٹ نے کہا کہ یہ میلہ یکم فروری تک چلےگا اس میں50 سے زائد اسٹال ہیں۔اس میلے میں ضلع کےچھ بلاکوں کے علاوہ آسنسول کارپوریشن کے سیلف ہیلپ گروپ اپنی تیارکردہ مصنوعات لے کر آئے ہیں اسمیلے کا خاص مقصد سیلف ہیلپ گروپ کی تیارکردہ مصنوعات کو بازار میں پیش کرنا ہے
. اس موقع ریاستی وزیر مولائےگھٹک نے کہا کہ 2011 سے قبل اس ریاست میں کوئ میلہ نہیں لگاکرتا تھا۔ترنمول کانگریس کی سرکار کے آنے کے بعد ہی سرکاری کاموں کوعوام تک پہنچانے کے لئے سرکاری محکموں کے میلے لگنے شروع ہوئے ہیں۔مثلا مزدور و محنت میلہ،کاشتکاری میلہ،کتابی میلہ،ملن میلہ ،سبلہ میلہ سمیت کئ دیگر میلوں کا اہتمام سرکار کی طرف سےکئے جارہے ہیں اور ان میلوں سے عام عوام کو جہاں سرکاری اقدامات کی واقفیت ہوتی ہے وہیں عام عوام ان میلوں سے فیضیاب بھی ہورہے ہیں اور بہت سارے لوگ ان میلوں میں جب پہنچتے ہیں تو کئ اپنے اور قریبی لوگوں سےانکی ملاقات بھی ہوجاتی ہے۔وزیرمولائےگھٹک نے کہا کہ سبلہ میلہ میں لوگ آکر گھریلو اور ہاتھ کی بنائ ہوئ اشیاء کی خرید کرتے ہیں۔اور اس آسنسول نے سبلہ میلے میں مصنوعات کی فروخت سے جو رقم آتی ہے وہ پانچ ضلعوں میں لگنے والے سبلہ میلوں کے مقابلے میں سب سے ٹاپ ہے۔۔انہوں نے گزارش کی کہ عوام اس میلے میں آئیں اور اسباب کی خریداری کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *