Asansol

برنپورمیں امن و اتحاد کے عنوان پر روڈ ریس کا بڑا مقابلہ

ندیا کے سمن بسواس اورپسچھم مدنی پور کی سنگھامترا چمپیئن



آسنسول(شکیل انور)ترمول کانگریس کے رہنما و کونسلر اشوک ردرا کی قیادت میں امن و اتحاد کے عنوان پر حسب روایت ایک روڈ ریس کرایا گیا جسمیں ریاست بنگال،گجرات اور جھارکھنڈسے تقریبا 600لڑکے اور لڑکیاں اس میں حصہ لیا۔
اس موقع پر ایم پی شترگھن سنہا،میئر بدھان اپادھیائے، ڈپٹی میئر ابھیجیت گھٹک، ایم آئ سی گرداس چٹرجی،پروبیردھر,کیپٹن اور بہت ساری معزز ہستیاں موجود تھیں۔ ایم پی شتروگھن سنہا نے ملک بھر سے آئے اسپورٹس کھلاریوں سے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس مقصد کے لئے یہ روڈ ریس ہورہاہےوہ قابل سراہنا ہے۔ اس کے لئے میں اشوک ردرااور شامل لڑے اور لڑکیوں کو مبارکباد دے رہا ہوں۔
آشوک ردرا نے کہا یہ روڈ ریس گزشتہ دس برسوں سے جاری ہے۔انہوں نے کہا میں ایک وقت میں کھلاری ہوا کرتا تھا۔اور انہوں نے اتھیلکٹس میں بنگال کی نمائندگی بھی کی تھی اور ایک کھلاڑی کے لئے ححوصلہ افزائ نہایت ہی ضروری ہے۔اس پہلو کے پیش نظر گزشتہ دس برسوں سے روڈریس کا پروگرام منعقد ہورہا ہے۔اس بار کل ملا کر600 لڑکے اور لڑکیاں شریک مقابلہ ہیں۔اس روڈ ریس میں بنگال، یوپی،اتر پردیش کے کھلاریوں پر مشتمل اس روڈ رییس میں ندیا کے سمن بسواس اور پسچھم مدننی پور کی سنگھں مترا کامیاب ہوئ ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *