Asansol

مدھیامک کے امیدوار اور گارجین کے لئےاہم اعلان


آسنسول: مدھیامک کے امتحانات 2فروری2024 سے شروع ہورہے ہیں.اس سلسلے میں کلکتہ ہائ کورٹ کی ہدایت کے مطابق ویسٹ بنگال بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن کے کمشنر آف اسکول ایجوکیشن نے مدھیامک میں شریک ہونے والے امیدواروں کے لئے اہم نوٹس جاری کی ہے۔اس نوٹس میں یہ کہا گیا ہے کہ اگر آپ کو امتحان کے دن امتحان سنٹر تک پہنچنے میں دشواری ہو رہی ہے توامیدوار درج ذیل نمبر پر رابطہ قائم کر کے مد لے سکتے ہیں۔یہ ہیلپ لائین نمبرات2 فروری2024 سے امتحان کے ہر دن صبح چھ بجے سے شام چھ بجے تک کھلے رہیں گے۔ یہ اطلاع عام اس ریاست کے تمام اضلاع کے لئے ہیں۔ہر ضلع کے الگ الگ ہیلپ لائین جاری کئے گئے ہیں مگر ہم یہاں صرف اپنے پوربی ارو پسچم بردوان ضلع کے ہیلپ لائن نمبر پوسٹ کر رہے ہیں۔تفصیلات کے لئے آج کے دی ٹائمس آف انڈیا سمیت اردو اخبار کے آج کے شمارہ میں بھی دیکھ سکتے ہیں۔
ا)پوربی بردوان :9434668880/8001192740
2) : پسچھم بردوان :03412252535/ 9641242173

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *