Asansol

جتیندرتیواری نے بنائ گرین والینٹئرس(Green (Volunteers تنظیم

,مدھیامک سنٹروں کے سامنےجگہوں کی کرےگی صفائ


آسنسول(شکیل انور)آسنسول کے سابق میئر و موجودہ بی جے پی لیڈر جتیندر تیواری نے ایسٹرن ریلوے ہائ اسکول کے سامنے صفائ کی مہم چلائ۔اس موقع پر جتیندر تیواری نے اخبار نویسیوں کو بتایا کہ حال ہی میں ایک سروے میں یہ بات سامنے آئ ہے کہ آسنسول ملک کےسب سے گندے دس شہروں میں شامل ہے۔آسنسول کے شہری ہونے کی حیثیت سے یہ رپورٹ میرے لئے ایک شرم کی بات ہےلیکن آسنسول کارپوریشن کے ارباب اقتدار کواس سے کوئ فرق نہیں پڑتا ہے۔اس لئے انہوں نےتمام 106وارڈوں میں بنائےگئےمدھیامک سنڑوں کے سامنے والی جگہوں میں صفائ مہم کا آغاز کیا ہے۔اس کے لئے انہوں نےگرین والینٹئرس نامی ایک تنظیم کا قیام عمل میں لایا ہے جس کے نوجوان اسکولوں کے پاس جاکر جمع گندگیوں کی صفائ کریں گے۔انہوں نے ترنمول لیڈروں پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ترنمول کے لیڈران مدھیامک کے طابعلموں کو شوشل میڈیا پر صرف نیک خواہشات کااظہار کرنے میں لگے ہوئےہیں۔لیکن شوشل میڈیا پر نیک خواہشات دینے سے کام نہیں چلے گا بلکہ عملی طور پر میدان عمل میں اتر کر گندگیوں کی صفائ کا بندوبست کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جب وہ میئر تھے تو کلین آسبسوک گرین آسنسول نامی ایک پروجیکٹ بنایاتھا مجھے بہت افسوس کےساتھ یہ کہناپڑرہاہے کہ صرف جتیندر تیواری نے چونکہ یہ پروجیکٹ بنایاتھا اس لئے اس پروجیکٹ کو بند کر دیا گیا جبکہ یہ ایک دور اندیش سوچ پر مبنی پروجیکٹ تھا۔انہوں مزید الزام لگایا کہ ترنمول لیڈروں نے کولکاتہ کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں کولجاتہ میں تو ہر سو صفائ کا نظم ہے مگر آسنسول کے تمام وارڈ کا منظر دیکھ لیں۔صفائ نہیں برتی جارہی ہے۔یہِی وجہ ہے کہ ہم نے گرین والینٹیرس تنظین بنائ ہے جس کی ٹیم تمام وارڈوں کے مختلف اسکولوں کے سامنے صفائ میں میں لگی ہوئ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *