Asansol

آسنسول انجینئرینگ کالج میں ماحولیاتی استحکام پرسیمینار


آسنسول(شکیل انور)ریاستی وزیر برائے قانون وانصاف مولائے گھٹک نے آج آسنسول انجینئرنگ کالج میں ماحولیاتی استحکام پرمنعقدہ ایک سیمینار میں شرکت کی جہاں اس محکے کے متعددصنعت کار بھی موجود تھے۔
اس موقع پر ریاستی وزیر مولائےگھٹک نے کہا کہ ایک زمانہ تھا کہ اس آسنسول کو بنگال کو روڑھ کہا جاتا تھا۔ روڑھ جرمن کا ایک شہر تھا جہاں لاتعداد صنعتیں قائم تھیں۔آسنسول محکمہ میں بھی صنعتوں کاجال بچھا ہوا تھا جسکا ریاست کی معاشی حالت کو استحکام بخشنے میں اہم رول تھا مگر وقت کے ساتھ ساتھ یہاں کے بیشتر کل کارخانے اور صنعتیں بند ہوتی چلی گئیں۔ اب وقت کا تقاضہ ہے کہ یہاں صنعتیں قائم ہوں مگر ماحولیات کے تحفظ کو دھیان میں رکھتے ہوئے یہ کام کئے جائیں. انہوں نے کہا کہ بہت جلد ماحولیات پر ایک بڑا سیمینار کیا جائےگا۔ریاستی وزیر نے صنعت کاروں سے منعقد ہونے والے سیمینار میں شرکت کرنے کی درخواست بھی کی۔انہوں نے کہا کہ صنعتیں ہوں مگر اس کے ساتھ ہی ماحولیات کا تحفظ بھی اس آسمان کے تلے رہنے والوں کے لئے بے حد ضروری ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *