Asansol

آسنسول نارتھ آٹوڈرایئورویلفیئر سوساٹی کی INTTUC کے صدر کے ساتھ میٹن,مونو بھائ کی بھی شرکت


آسنسول(شکیل انور) آسنسول نارتھ آٹو درایئورویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے آج اقبال سیتو کے پاس واقع دیوان خاص میں آئ آین ٹی ٹی یو سی کے نو نامزد صدر و ڈپٹی میئر ابھیجیت گھٹک اورپسچھم بردوان ضلع ترنمول کانگریس مائنرٹی سیل کے نو نامزد صدر سید محفوظ الحسن عرف مونوبھائ کے اعزاز میں ایک استقبالیہ پروگرام منعقد کیا گیا۔اس تقریب کی نظامت شہنواز خان عرف روکی نے حسن وخوبی کے ساتھ کی۔تقریب میں دگر مہمانوں میں وارڈ نمبر 24 کونسلر فنصبی بیگم عالیہ ترنمول کانگریس انٹک لیڈر راجواہلووالیہ،ڈاکٹر محمد قربان اور عبدالخالق خان سمیت اقبال آٹو اسٹینڈ اور فیص عام آٹو اسٹینڈ کے ممبران اور عہدیداران موجود تھے۔تتقریب کے دوران پسچھم بردوان یوتھ ترنمول کانگریس کمیٹی کے نائب صدر شہنواز خان نے ریل پار آٹو ڈرایئوروں کے چند مسائل اپنے INTTUC صدر ابھجیت گھٹک کے سامنے پیش رکھتے ہوئے ان مسائل کو جلد سے جلد حل کرنے کا مطالبہ بھی کیا ۔
آبھیجیت گھٹک نے اس موقع پر اپنے تاثرات میں یہ اطلاع دی کہ ریاستی وزیر مولائے گھٹک کی آج کی اس میٹنگ میں غیرحاضری. کے حوالے سے کہا کہ وزیر کی شرکت آج کی میٹنگ میں ضرور ہوتی مگر کلکتے میں نہایت ہی ضروی کام کے آجانےسے وہ کلکتہ تشریف لے گئے۔تاہم انہوں نے آٹو ڈرائوروں کے مسائل کو جلد سے جلد حل کرنے کو یقین دلایاےہے
. تقریب کے دوران میزبان کمیٹی کی جانب سے ابھیجیت گھٹک اور اقلیتی سیل کے نو نامزد سید محفوظ الحسن کوگلدستہ اور شال سے استقبال کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *