Asansol

آرٹسٹ ایسوسی ایشن آف بنگالکلٹی کا بڑاسماجی خدمات

135موتیابند آنکھوں کامفت آپریشن


آسنسول(شکیل انور)کلٹی کا مشہور اور معتبر سماجی و ادبی ادارہ آرٹسٹ ایسو سی ایشن آف بنگال کلٹی کے زیر نگرانی حسب روایت اس سال کلٹی اور اس کے طراف سے تقریبا135غریب ضرورت مندوں کی موتیابند آنکھوں کا علاج مفت اپریشن کرایا گیا ہے اس ادارہ کے فعال رکن ومعروف سماجی کارکن تنویر امام نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ اس سے قبل 85 افراد کی آنکھوں کا مفت اپریشن اس ادارہ کی طرف سے ہوا تھا اور آج 30 موتیابند کے نئے افراد کی انکھوں کےمفت آپریشن کے لئے منتخب کیا گیا ان نئے30 افراد کی موتیابندآنکھوں کا مفت آپریشن انشاءاللہ آئیندہ19 فروری کو آسنسول کے پونرڈرشٹی آئ اینڈ جنرل اسپتال میں کرانے کا مکمل بندوبست کرا دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *