AsansolWest Bengal

رانی گنج :اغوا کے معاملے میں بہار سے دو گرفتار



آسنسول۔(شکیل انور)رانی گنج کے صنعت کار کے پوتے کے اغوا کی ناکام کوشش کی واردات میں آسنسول درگا پور پولس نے دو گھنٹے کے اندر دو مجرموں کو گرفتار کر لیا ہے ۔بہار کے اورنگ آباد سے ان دونوں کی گرفتاری کی خبر پولس ذرائع سے ملی ہے۔پولس نے انہیں موبائل لوکیشن کے سہارے گرفت میں لیا ہے۔بہار نمبر کے ایسکارپیو کی شناخت ہونے کے بعد پولس نے اپنے ذرائع سے چھان بین شروع کی اور دو لوگوں کو دبوچ لیا۔
  یاد رہے کہ کل صبح آسنسول کے سینٹ ونسنٹ اسکول کےلئے ایک کار کے ذریعہ صنعتکار رام کمار شاردا کے پوتے جا رہے تھے کہ جموریا کے بوگرا کے پاس اسے اغوا کرنے کی ناکام کوشش کی گئ تھی۔شہر میں صنعتکار کے پوتے کےاغوا کی کوشش کی واردات کے24 گھنٹے میں آسنسول درگاپور پولس کمشنریٹ کی پولس نے نئ سائنسی تکنالوجی کی مدد سے واردات میں استعمال شدہ ایسکارپیو کار اور ایک دوسری کار کی شناخت کر لی ۔اور اس کے بعد پولس اورنگ آباد ضلع سے دو مجرموں کو گرفتار کرلیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *