Asansol

ریاستی انجمن ترقی اردو کے خازن کی رحلت پرتعزیتی جلسہ


مدرسہ مصباح العلوم آسنسول میں


اسنسول(شکیل انور)ریاستی انجنم ترقی اردو ہند کے خازن الحاج محمد اشفاق حسین صاحب کی عمرہ کے دوران انتقال پرملال کی خبر ملنے کے بعد جہاں ان کے اہل خاندان غمزدہ ہیں وہیں اردو ادب اور اس زبان کے فروغ اور اس کی بقا کے لئے چل رہیں تحریکوں میں شامل تمام لوگ ان کی رحلت کی خبر سے صدمہ میں ہیں اور تعزیتی جلسے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے انجمن ترقی اردو ہند ضلع پچھسم بردوان شاخ نے آسنسول کے قدیمی دینی تعلیمی ادارہ مدرسہ مصباح العلوم میں مرحوم الحاج محمد اشفاق حسین صاحب کی یاد میں ایک تعزیتی جلسہ کا انعقاد کیا جس کی صدارت آسنسول کورٹ کے سینیئر ایڈوکیٹ جناب محمدسمیع الدین نے کی۔اس جلسہ تعزیت میں صدر مدرس مدرسہ ہذامولانا محمد قربان، محد سمیع الدین ایڈوکیٹ،جنرل سکریٹری آسنسول انجمن ماسٹر محد سلیمان،محمد ساجد،محد شکیل احمد،محمدضیا الدین خان، محمدعلقمہ شبلی،معروف صحافی و ماسٹر امتیاز احمد انصاری،ماسٹ محمد علی انصاری،جوائنٹ سکریٹری آسنسول انجمن محمد سجاد حسین، سابق کونسلر محمد خلیل خان اورسماجی کارکن و جوائنت سکریٹری آسنسول انجمن محمد امان اللہ خان شریک تھے جنہوں نے مرحوم محمد اشفاق حسین کی رحلت پر اپنے اپنے طور سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی شخصیت کی خوبیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا آپ بےحد شریفانہ,مخلصانہ اور اخلاق مند شخصیت کے مالک تھے ان کی گفتگو بڑی سنجیدہ اور متوازن رہا کرتی تھی۔ اس ریاست میں اردو زبان کی بقا کی تحریک میں  انکا بھی ایک اہم رول رہا ہے جو ناقابل فراموش ہیں  ۔ماسٹر محمد سلیمان نے اظہار کیا کہ مرحم بڑے نیک انسان تھے اسی لئے اللہ نے انہں ایک بار حج کی سعارت کےساتھ تین مرتبہ عمرے کی بھی سعادت نصیب کی آخر مرتبہ آپ اسی سال عمرہ پراپنی دو صاحبزادیوں کے ساتھ گئے ہوئے تھے کہ خانہ کعبہ کےطواف کےدوران ہی انکی روح پرواز کر گئ۔اور 17 فروری کو بعد نماز مغرب مکہ کی پاک سرزمین پر انکی جسد خاکی کو سپرد خاک کیا گیا۔بعض مقرین نے کہا کہ آپ اللہ کے محبوب بندہ تھے اسی لئے اللہ تعالی نے انکو جلد اپنے پاس بلا لیا۔یہ انکے لئے خوش نصیب ہونے کا ثبوت ہے۔آخر میں مولانا محمد قربان نے انکے لئے دعائیں مغفرت کرتے ہو ئے اللہ سے دعا کی کہ اللہ ان کے درجات کو بلند فرماکر جنت میں اعلی مقام عطا کرے اور انکے اہل خاندان کو صبروتحمل کی نعمتوں سے نوازے۔آمین۔اسکے بعدصدر مجلس محمد سمیع الدین ایڈوکیٹ کے حاضرین جلسہ کے تیئں کلمات شکریہ پر اس تعزیتی جلسے کے اختتام کا اعلان کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *