Asansol

آسنسول میں دو روزہ ادبی و ثقافتی پروگرام



مغربی بنگال اردو اکاڈمی کے زیر اہتمام


آسنسول:آج یہاں مغربی بنگال اردو اکاڈمی کی آسنسول شاخ میں منعقدہ پریس کانفرنس میں  بتایا گیا ہے کہ مغربی بنگال اردو اکاڈمی اپنی آسنسول شاخ میں آئندہ 24 اور 25 فروری 2024 میں دوروزہ ادبی و ثقافتی پروگرام منعقد کرنے جارہی ہے۔
. .  آسنسول شاخ کے دو ذمہداران شکیل انور اور کہکشاں ریاض نے پریس کو تفصیل سے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ سنیچر 24 فروری 11 بجے دن اس دوروزہ پروگرام کے افتتاحی و تہنیتی تقریب کی صدارت راجیہ سبھا ایم پی و مغربی بنگال اردو اکاڈمی کے وائس چیئرمین جناب ندیم الحق فرمائیں گے ۔جسمیں مہمان خصوصی کی حیثیت سے وزیر قانون مولائےگھٹک، مہمان اعزازی تاپش بنرجی اے ڈی ڈی چیئرمین و ایم ایل اے، مہمان ذی وقار میئر آسنسول کارپور یشن و ایم ایل اےبدھان اپادھیائے، ڈپٹی میئر سید وسیم الحق اورڈپٹی میئر ابھیجیت گھٹک موجود رہیں گے۔اس تقریب کے دوران مغربی بنگال اردو اکاڈمی کا محبوب انور ایوارڈ اس سال بزرگ افسانہ نگار جناب نذیر احمد یوسفی کو پیش کیا جائے گا۔اس تقریب کی نظامت کے فرائض ایوارڈسب کمیٹی مغربی بنگال اردو اکاڈمی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر دبیر احمد صاحب انجام دیں گے۔اس تقریب کے دوران مغربی بنگال اردو اکاڈمی کی سکریٹری و ڈبلیو بی سی ایس ایگزیکیوٹیو افسرنزہت زینب صاحبہ بھی موجود رہیں گی۔پروگرام کے دوران خیر مقدمی کلمات فنکشن سب کمیٹی مغربی بنگال اردو اکاڈمی کے چیئرمین جناب سید محمد شہاب الدین حیدر  پیش کریں گے۔
. .  پریس کانفرنس کے دوران بتایاگیا ہے کہ24 فروری کےدن 12 بجےاسکولی بچوں کے درمیان  کوئز مقابلہ،دوپہر2 بجے ڈرامہ فیسٹول اور شام 6 بجے ایک قومی مشاعرہ کا پروگرام ہے جبکہ 25 فروری10 بجے دن اسکولی بچوں کا سٹ اینڈ ڈرا مقابلہ کے بعد 12 بجے دن تقسیم اسناد کا پروگرام رکھا گیا ہے۔آسنسول سے اکاڈمی کے دو ممبران شکیل انور اور کہکشاں ریاض نے اہل اردو سے اپیل کی کہ وہ اس دوروزہ پروگرام میں بھاری تعداد میں شریک ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *