Asansol

آسنسول کے ہوٹل میں ایک نوجوان لڑکے کی گولی لگی لاش برآمد سے پھیلی سنسنی



قتل یا خودکشی؟ لڑکی کا بیان ہوگا اہم


آسنسول:آسنسول دکھن تھانہ کے تحت منوج سنیما کے نزدیک واقع ایک ہوٹل کے ایک کمرے میں اییک نوجوان کی گولی لگی لاش برآمد ہونے پر علاقے میں سنسنی پھیل گئ۔ اس لڑکے کو قتل کیا گیا ہے یا اس نے خودکشی کی ہے اس معمہ کو حل کرنے میں آسنسول پولس مستعدی کے ساتھ تفتیش میں مصروف ہوچکی ہے۔
   اس واقعے کے بعد AIMAIM  مجلس کے ضلعی رہنما دانش عزیز کی قیادت میں ایک احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیااور قاتل کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔پولس خبر پاتے ہی جائےوقوع پر پہنچی اور جاری مظاہرہ پر قابو پاتے ہی ہوٹل کے کمرے سے لاش برآمد کر کے اسے ضلع اسپتال میں بھیجا۔
.   موصولہ رپورٹ کے مطابق پراسرا طور سے مرنے والے لڑکے کا نان روہن رام21 سال بتایا جارہا ہے جو نعمت پور کے چکرورتی پاڑہ کا رہنے والا تھا پولس کا کہنا ہے کہ راج راجیشور ہوٹل میں گزشتہ شب متوفی ایک لڑکی کے ساتھ آیاتھا اور کل رات ہی وہ ہوٹل کے کمرے سے چلی گئ تھی اور وہ کمرے میں اکیلا تھاآج جب کمرے کادروازہ نہیں کھلا تو پایا کہ گولی  ماری گئ ہے۔اس کے سرپر گولی کے زخم بھی ہے اور کمرے میں خون کے دھبے بھی فرش پر پائے گئےاورپولس کو بندوق بھی برآد ہوئ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *