Asansol

برنپور آزادنگر میں دلدوزواردات



چلی بجھالی،5 زخمی،حملہ آور فرار، مظلوم نے کیا انصاف کا مطالبہ.
آسنسول:ہیراپور پولس تھانہ کے تحت وارڈ نمبر 83 کے تحت آزادنگر میں آج عین افطار کے وقت10 نمبر روڈ میں آفتاب کے گھر میں آج ایک شخص کی جانب سے  اچانک گھر والوں پر بجھالی سے جان لیوا حملہ کی افسوسناک واردات سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئ۔اس حملے میں گھر کے پانچ افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ بجھالی سے حملہ کرنے کا الزام پاس کے ہی لوگوں پر لگا ہے۔ اس حملے میں آفتاب کے 3 بیٹے اور دو بیٹیاں زخمی ہوگئ ہیں۔ آفتاب کی ماں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ افطار کے لئے سب گھر پر ہی تھے کہ تبھی رفیق نامی ایک شخص کا بیٹا بجھالی لے کر گھر میں داخل ہوا اور بجھالی سے اہل خاندان پر ٹوٹ پڑا۔۔حملے کی واردات کی خبر پاتے ہی ہیراپور پولس جائےوقوع پر پہنچ گئ اور واردات کے سلسلے سے تفتیش کی۔ بتایا جارہا ہے کہ آپسی رنجش کے سبب یہ واردات روننا ہوئ ہے. فی الحال حملہ آور علاقے سے فرار ہے تاہم پولس ملزم کی تلاش میں جٹ گئ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *