West Bengal

اسنسول لوک سبھاچناو کےلئے پارٹی نےاعلان کیا19 رکنی  چناوی کور کمیٹی۔



اس چناوی کورکمیٹی میں سید مہفودالحسن مونو بھی شامل

آسنسول:آل انڈیا ترنمول کانگریس پارٹی نے آج آسنسول پارلیمانی چناوکے لئے 19 رکنی کور کمیٹی کا اعلان کر دیا۔بتایا جاتا ہے کہ اس کور کمیٹی کو آسنسول پارلیمانی چناو کی دیکھ ریکھ کی ذمہداری سونپی گئ ہے۔ترنمول کانگریس کے ضلع صدر نریندرناتھ چکرورتی نے کور کمیٹی میں شامل 19 ممبروں کے نام کا اعلان آج اپنے سوشل میڈیا میں کیاہے۔اس کور کمیٹی میں ضلعی صدر،وزیر،تمام ایم ایل اے اور پارٹی کے تمام ذیلی تنظیموں کے نمائندہ میں شامل کیا ہے۔اس چناوی کور کمیٹی میں آسنسول میونسپل کارپوریشن کے چیئرمین امر ناتھ چٹرجی اور اقلیتی شعبہ کے  سیدمہفودالحسن عرف مونو کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *