Asansol

قومی شاہراہ نمبر19 پر گیس ٹینکر میں لگی بھیانک آگ

سنسول: آج دوپہر لگ بھگ دو بجے درگاپور کی جانب سے آرہے ایک گیس ٹینکر میں اس وقت آگ لگ گئ جب منگل پور کے اوور بریج کے پاس یہ ٹینکر ایک گاڑی سے ٹکرا گئ۔آتشزدگی کی خبر پاتے ہی دمکل کی ایک انجن نے اس آگ پر قابو پالیا مگر ٹینکر کا ایک بڑا حصہ جل گیا۔آگ لگتے ہی ٹینکر کے ڈرائور اور خلاصی کود کر اپنی جان بچانے میں کامیاب رہ گئے تا ہم جس گاڑی سے ٹینکر ٹرائ تھی وہ فرار بتایا جارہا ہے۔موقع واردات پر پولس پہنچی اور تفتیش میں لگی ہوئ ہے۔اس واردات سے اس قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد رفت میں چند گھنٹوں کے لئے رخنہ دیکھا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *