Asansol

شروگھن سنہا کا روڈ شو انڈال میں


: انڈال میں شتروگھن سنہا کے خلاف ” لاپتہ شتروگھن سنہا” کے عنوان سےپوسٹر لگنے کے  ایک ہی دن کے اندر آسنسول لوک سبھا حلقہ کے ترنمول کانگریس کے امیدوار شتروگھن سنہا نے آج انڈال اور اسکے دیہی علاقوں میں زبردست روڈ  شو کر کے عوام میں یہ پیغام دیا کہ وہ یہیں ہیں اور ہمیشہ اپنے پارلیمانی حلقے کے شہریوں کے ساتھ رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایک پارلیمانی حلقہ میں ساتھ اسمبلی حلقے شامل ہوتے ہیں اورایک روٹین کے مطابق انہیں ہر حلقہ میں انتخابی پرچار کے لئے جاناہے۔انہوں نے بہر حال اپنے اس روڈ شو میں بی جے پی  پر طنز کرتے ہوے کہا کہ نریندرمودی اور بھاجپا اس بار 400 پار کا نعرہ لگاکر دیش کی جنتا کوگمراہ کرنا چاہ رہی ہے جبکہ بھاجپا کی یہ سوچ اس بار ایک احمقانہ سوچ ثابت ہونے جارہی ہے۔اس بار عوام کا موڈ بدل گیا ہے پورے ملک میں اس بار بھاجپا کی ہوا بےحد افسوناک ہے۔اس نے عوام کو بےوقوف بنایا ہے مگر عوام بےوقوف نہیں ہوتی ہے۔مودی جی کتنا سچ اور کتنی جھوٹ بولتے ہیں عوام اب ان کی فطرت و نظریے سے مکمل واقف کار ہو چکے ہیں۔جنتا انہیں اب ووٹ ڈالنے والےنہیں۔اس روڈ شو میں لوگوں کی زبردست بھیڑ دیکھی گئ۔
.  اس روڈ شو میں شتروگھن سنہا ، ریاستی وزیر ملائے گھٹک، میئر بدھان اپادھیائے،ضلعی صدر نریندرناتھ چکرورتی، ریاستی سکریٹری وی شیوا داسن داسو، ڈپٹی میئر سید وسیم الحق، ابھیجت گھٹک سمیت کئ دیگر لیڈران بھی شامل تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *