Asansol

آسنسول میں ممتابنرجی کے دورے بعد بی جے پی کی انتخابی مہم  تیز



اتوار کی صبح متھن چکرورتی اور 30 کو ادیتیہ ناتھ یوگی آرہے ہیں


: وزیر اعلی ممتابنرجی کے آسنسول اور کلٹی کے دورے بعد بی جے پی  کی انتخابی مہم میں زبردست تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ ممتابنرجی کے دورے کے 24 گھنٹوں کے اند ہی بی جے پی کے امیدوار ایس ایس اہلو والیہ کی حمایت میں بھاجپا کے اسٹار پرچارک کی آسنسول لوک سبھاحلقہ آمد کی خبر ملی ہے۔آج اتوار کی صبح 9 بجے فلم اسٹار متھن چکرورتی ایک اسپیشل ہیلی کوپٹر سے مہیشیلا پہنچ رہے ہیں جہاں وہ بی جےپی کی ایکروڈ شو شامل ہونگے۔یہ روڈ شو مہیشیلا سے کوعٹ موڑ تک ہوگا
.  اس کے بعد اتر پردیش کے وزیر اعلی اور جوشیلا مقرر ادیتیہ ناتھ یوگی آئیندہ 30 اپریل کو آرہے ہیں۔ان کا بنگال میں دو دن کا دورہ ہے۔مسٹر یوگی ننگھا کے قدیمی ہوائ اڈہ کے میدان میںبی جے پی کی منعقدہ انتخابی جلسے کو خطاب کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *